قومی خبریں

کیرانہ سمیت 4 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخاب 28 مئی کو

انتخابی کمیشن نے 4 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ ملک کی 10 اسمبلی سیٹوں پر بھی 28 مئی کو ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ان سبھی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی 31 مئی کو ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا دہلی واقع انتخابی کمیشن آف انڈیا کا دفتر

اتر پردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کا اعلان ہو گیا ہے۔ وہاں 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 31 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ انتخابی کمیشن نے جمعرات کو مہاراشٹر کی بھنڈارا گونڈا اور پال گھر لوک سبھا سیٹ کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کی ناگالینڈ لوک سبھا سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ملک کی 10 اسمبلی سیٹوں کے لیے بھی ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان انتخابی کمیشن نے کیا ہے۔ ان سبھی لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی دن یعنی 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور اس کی گنتی 31 مئی کو کی جائے گی۔

Published: undefined

اتر پردیش کی بات کی جائے تو انتخابی کمیشن یہاں کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ اور بجنور ضلع کی نور پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کرائے گی۔ کیرانہ سیٹ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ حکم سنگھ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جب کہ نور پور اسمبلی سیٹ بی جے پی ممبر اسمبلی لوکیندر سنگھ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

Published: undefined

اتر پردیش کے علاوہ انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر کی بھنڈارا گونڈیا اور پلگھر کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کی ناگالینڈ لوک سبھا سیٹ اور بہار کی جوکی ہاٹ، جھارکھنڈ کی گومیا، سِلّی، کیرالہ کی چینگنور، مہاراشٹر کی پالوس کادیگاؤں، میگھالیہ کی امپاتی، پنجاب کی شاہ کوٹ، اتراکھنڈ کی تھرالی اور مغربی بنگال کی مہیش تالا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات بھی انہی کے ساتھ کرانے کا اعلان کیا۔ ان سبھی سیٹوں پر نامزدگی کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔ 11 مئی تک نامزدگی کی جانچ اور 14 مئی نام واپس لینے کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں سبھی جگہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined