قومی خبریں

Online Study: کورونا وبا کے دوران آٹھویں جماعت کے طلبا کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سروے

کورونا وبا کے دوران آٹھویں جماعت کے طلبا کو آن لائن کلاسز کے لئے ڈیجیٹل آلات کا انتظام کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا

آن لائن اسٹڈی، علامتی تصویر / آئی اے این ایس
آن لائن اسٹڈی، علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: کورونا وبا کے دوران آٹھویں جماعت کے طلبا کو آن لائن کلاسز کے لئے ڈیجیٹل آلات کا انتظام کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ دعویٰ نیشنل اچیومنٹ سروے (این اے ایس 2021) کی ایک سروے رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آٹھویں جماعت کے 84 فیصد طلبا کو آن لائن کلاسز میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ان کے گھر پر ڈیجیٹل آلات کی سہولت نہیں تھی۔

Published: 01 Jun 2022, 11:11 AM IST

یہ سروے یوپی کے 62000 سے زیادہ اساتذہ اور 15000 اسکولوں میں زیر تعلیم 4.23 لاکھ طلبا کے درمیان کیا گیا۔ کورونا کے بعد اے این ایس کا یہ پہلا بڑا سروے ہیں۔ یہ سروے طلبا کی تعلیم پر وبا کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اتر پردیش میں دسویں جماعت کے طلبا کو ڈیجیٹل آلات کا انتظام کرنے میں سب سے کم پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: 01 Jun 2022, 11:11 AM IST

سروے کے مطابق تیسری جماعت کے 47 فیصد طلبا اور پانچویں جماعت کے 48 فیصد طلبا کو ڈیجیٹل آلات کا انتظام کرنے میں پریشانی ہوئی۔ پرائمری سیکشن، تیسری اور پانچویں جماعت کے تقریباً 59 فیصد طلبا پینٹنگ، کھانا بنانا سیکھنا، انڈور گیمز جیسی سرگرمیوں میں مصروف رہے اور انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔

Published: 01 Jun 2022, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jun 2022, 11:11 AM IST