آئی اے این ایس
چنڈی گڑھ: پنجاب کے بھٹنڈہ میں بھارتیہ کسان یونین سدھوپور کے صدر جگجیت سنگھ ڈلیوال نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو صبح 11 بجے پنجاب سمیت ملک بھر میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے پتلے نذر آتش کیے جائیں گے۔ یہ مظاہرے حالیہ دنوں کسانوں کی گرفتاری اور حکومتی دباؤ کے خلاف ہوں گے۔
Published: undefined
ڈلیوال نے بھٹنڈہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موڑ منڈی کے گاؤں کھسوگھانا میں گندے پانی کی پائپ لائن بچھانے کے خلاف احتجاج کرنے پر یونین سے وابستہ 19 کسانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن میں اہم کسان رہنما کاکا سنگھ کوٹڑا بھی شامل ہیں۔ گرفتار کسانوں نے مختلف جیلوں میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
ڈلیوال نے اعلان کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے گاؤں میں گندے پانی کی پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دیں گے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار کسانوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کے لیے بھٹنڈہ آنا چاہتے تھے لیکن انہیں ہاؤس اریسٹ کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید بتایا کہ آج بھی انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ بقول ان کے، بھٹنڈہ پولیس کے ڈی ایس پی ان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ انہیں مقامی ایم ایل اے سے بات کرا دیں گے، بس وہ بھٹنڈہ نہ جائیں، مگر ڈلیوال پولیس کے دباؤ کے باوجود پہنچے۔
کسان رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کسانوں کو کھلی بحث کی دعوت دی ہے جسے غیر سیاسی مورچہ قبول کرتا ہے۔ ڈلیوال نے کہا کہ وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر براہ راست میڈیا کے سامنے بحث کو تیار ہیں، بس وزیر اعلیٰ وقت اور جگہ کا تعین کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں دیگر غیر سیاسی تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے، اسی لیے ملک گیر مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined