قومی خبریں

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا عہدے پر برقرار رہنا ’اقتدار سے چپکنے‘ کی ان کی بے شرمی کا مظہر: جے رام رمیش

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’وزیر تعلیم کی الماری میں چھپے ’کنکال‘ اب تیزی سے باہر گرتے جا رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /&nbsp;&nbsp;INCIndia@</p></div>

جے رام رمیش /  INCIndia@

 

کانگریس نے ہفتہ کو ایک بار پھر سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے آن اسکرین مارکنگ سسٹم سے منسلک بے ضابطگیوں کو لے کر مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’وزیر تعلیم کی الماری میں چھپے ’کنکال‘ اب تیزی سے باہر گرتے جا رہے ہیں۔ آج ہمیں ہندوستان ٹائمز کی 2 رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ’کوئیمپٹ‘ نے ٹینڈر کی سائبر سیکورٹی سے متعلق شرائط کو پورا دکھانے کے لیے سی بی ایس ای کو 2 سائبر سیکورٹی سرٹیفکیٹ جمع کروائے تھے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر اپنی پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’اب خبر آئی ہے کہ یہ دونوں سرٹیفکیٹ دوسرے صارفین سے متعلق تھے۔ ان میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی تھی (کوئیمپٹ کی جانب سے جمع کرائے جانے کے وقت وہ تقریباً 2 سال پرانا تھا) جبکہ دوسرے کا آڈٹ پروڈکشن انوائرمنٹ میں موجود اصل ایپلیکیشن کے بجائے ایک عارضی ایپلیکیشن کے طور پر کیا گیا تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہو نے لکھا کہ ’’سی بی ایس ای نے اس دھوکہ کو بے نقاب کرنے کے بجائے کوئیمپٹ کو بڑھی ہوئی شرحوں پر ٹھیکہ دے دیا‘‘

Published: undefined

جے رام رمیش لکھتے ہیں کہ ’’جیسا کہ اب ہم جانتے ہیں فروری 2025 ہی میں جین-زی کے ایتھیکل ہیکرز نے سائبر سیکورٹی سے متعلق سنگین خامیاں بے نقاب کر دی تھیں – جنہیں سی بی ایس ای تب تک جھٹلاتا رہا، جب تک کہ اس کے لیے ایسا کرنا ممکن نہ رہا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’دراصل یہ مانتے ہوئے کہ کوئیمپٹ کا پورٹل پوری طرح غیر محفوظ ہو چکا تھا، سی بی ایس ای نے اب نظر ثانی کے عمل کے لیے کوئیمپٹ کے پلیٹ فارم کا استعمال بند کر دیا ہے اور اپنی الگ ویب سائٹ بنا لی ہے۔‘‘

Published: undefined

راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق اگر وزیر پردھان کی وزارت نے سی بی ایس ای امتحانات اور نظر ثانی کے عمل کو منعقد کرنے میں زیادہ ایمانداری دکھائی ہوتی تو اس پورے بحران سے بچا جا سکتا تھا، جس نے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندانوں کو تناؤ میں ڈال دیا۔ وہ اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’وزیر پردھان کا عہدے پر برقرار رہنا صرف اقتدار سے ’چِپکے‘ رہنے کی ان کی بے شرمی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں – ایک مغرور اور نااہل ’پولیٹیکل ہیک‘ کے طور پر، جو ایک گہرائی تک ’کمپرومائزڈ‘ وزارت چلا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined