قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، فارما کمپنی کے سربراہ سمیت دو گرفتار

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی نے تاحال کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ای ڈی نے انڈو اسپرٹ نام کی ایک شراب کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیر مہندرو کو بھی گرفتار کیا تھا

علامتی تصویر، ای ڈی
علامتی تصویر، ای ڈی 

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں اروبندو فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر شرتھ ریڈی سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں یہ دوسری گرفتاری ہے۔

Published: undefined

فی الحال ای ڈی کی ٹیم دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ریڈی نے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ دوسری نسل کے تاجر ہیں اور پروموٹر گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے پاس جنرل مینجمنٹ اور پروجیکٹ ایگزیکیوشن میں اسپیشلٹی کا تجربہ ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے اب تک دہلی کے شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس سے قبل ستمبر میں ای ڈی نے انڈو اسپرٹ نامی شراب بنانے والی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیر مہندرو کو گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ دہلی شراب پالیسی 2021-22 کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش دہلی کے ایل جی نے کی تھی، جس کے بعد دہلی کی ایکسائز اسکیم زیربحث آ گئی۔ ایل جی نے ایکسائز کے 11 اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined