قومی خبریں

ای ڈی نے کانکنی معاملے میں 3 نومبر کو پوچھ گچھ کے لئے سی ایم ہیمنت سورین کو کیا طلب

ہیمنت سورین کو جمعرات کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔ انہیں کل صبح 11 بجے تک رانچی آفس میں حاضر ہونا پڑے گا۔

ہیمنت سورین، تصویر آئی اے این ایس
ہیمنت سورین، تصویر آئی اے این ایس 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو غیر قانونی کانکنی اور بھتہ خوری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہیمنت سورین کو جمعرات کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔ انہیں کل صبح 11 بجے تک رانچی کے دفتر میں حاضر ہونا پڑے گا۔"

Published: undefined

ای ڈی نے حال ہی میں رانچی کی ایک خصوصی عدالت نے ہیمنت سورین کے قریبی ساتھی پنکج مشرا، بچو یادو اور پریم پرکاش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی، جو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔ ای ڈی نے جھارکھنڈ کے پولیس کمشنر کو بھی ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے پوچھ گچھ سے پہلے وسیع حفاظتی انتظامات کرنے کو کہا گیا ہے۔ عدالت چارج شیٹ کا پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی نے پنکج مشرا، بچو یادو اور پریم پرکاش کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔

Published: undefined

ای ڈی نے مشرا اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت برہروا پولیس اسٹیشن، صاحب گنج ضلع، جھارکھنڈ کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی ہے۔ بعد میں آئی پی سی، دھماکہ خیز مواد ایکٹ، اسلحہ ایکٹ کے تحت غیر قانونی کانکنی کے سلسلے میں کئی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ اب تک، ای ڈی نے اس معاملے میں غیر قانونی کانکنی سے متعلق جرم کی رقم کی نشاندہی کی ہے جو 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔

Published: undefined

پی ایم ایل اے کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشرا، جس کا وزیر اعلیٰ کے نمائندے کے طور پر سیاسی اثر و رسوخ ہے، اپنے ساتھیوں کے ذریعے غیر قانونی کانکنی کے کاروبار کے ساتھ ساتھ صاحب گنج اور اس کے آس پاس کے اندرون ملک فیری خدمات کو کنٹرول کرتا ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے مزید وضاحت کی، "وہ صاحب گنج میں کانکنی کے مختلف مقامات پر پتھر کے چپس اور پتھر کی کانکنی کے ساتھ ساتھ کئی کرشروں کے قیام اور آپریشن پر کافی کنٹرول رکھتا ہے۔ اب تک مشرا کے ذریعہ کمائے گئے 42 کروڑ روپئے کی نشاندہی کی گئی ہے۔" مزید تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

غور طلب بات یہ ہے کہ 6 مئی 2022 کو ای ڈی نے پہلی بار جھارکھنڈ کے معطل مائنز اینڈ انڈسٹریز سکریٹری پوجا سنگھل اور دیگر کے کم از کم 25 مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ اس کے بعد، معطل آئی اے ایس پوجا سنگھل کے شوہر، ابھیشیک جھا کے سی اے سمن کمار کے گھر اور دفتر سے 19 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد ہوئی تھی۔ تحقیقات آگے بڑھی تو غیر قانونی کانکنی کا معاملہ بھی سامنے آگیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined