قومی خبریں

ایس پی لیڈر گایتری پرجاپتی کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی، امیٹھی، لکھنؤ اور ممبئی میں 8 مقامات پر چھاپے

ای ڈی نے سماج وادی پارٹی لیڈر گایتری پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ لکھنؤ، امیٹھی اور ممبئی میں آٹھ مقامات پر مارا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اتر پردیش کے سابق کابینہ وزیر اور سماج وادی پارٹی لیڈر گایتری پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ لکھنؤ، امیٹھی اور ممبئی میں آٹھ مقامات پر مارا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 جنوری کو مارے گئے چھاپے کے دوران ایجنسی کو گایتری پرجاپتی اور ان کے بیٹوں کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ثبوت ملے تھے۔

Published: undefined

امیٹھی میں سابق وزیر کے گھر پر چھاپے کے دوران ای ڈی کے کئی عہدیدار موجود ہیں۔ گھر کے باہر سیکورٹی فورسز تعینات ہیں۔ گایتری پرجاپتی کی بیوی مہاراجی دیوی اور چھوٹا بیٹا انوراگ پرجاپتی بھی گھر کے اندر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ گایتری پرجاپتی کے قریبی شخص کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ امیٹھی کی آواس وکاس کالونی اور گنگا گنج علاقے میں جاری ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں ایک خاتون کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے۔

Published: undefined

گایتری پرجاپتی کی قریبی خاتون کے پاس سلطان پور روڈ اور گوسائی گنج میں کروڑوں کی زمین ہے۔ اس خاتون کا یوپی پولیس کے ایک سینئر افسر سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے افسر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی۔ اس سے پہلے 16 جنوری کو ای ڈی کی ٹیم نے گایتری پرجاپتی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران امیٹھی اور لکھنؤ میں تحقیقات کی گئیں، جس میں ایجنسی کو گایتری پرجاپتی اور ان کے بیٹوں کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ثبوت ملے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined