قومی خبریں

راجیہ سبھا ایم پی اشوک متل کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ، لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں بھی تلاشی جاری

اشوک متل لولی پروفیشنل یونیورسٹی چلاتے ہیں، جہاں کچھ مالی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔ ای ڈی کی ٹیمیں لولی گروپ سے متعلق لولی آٹوز، لولی سویٹس اور لولی ڈسٹنس ایجوکیشن سینٹر کی بھی تلاشی لے رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راجیپ سبھا رکن اشوک کمار متل (فوٹو ویڈیو گریپ)</p></div>

راجیپ سبھا رکن اشوک کمار متل (فوٹو ویڈیو گریپ)

 
ali

پنجاب سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا رکن اشوک کمار متل اور ان کے بیٹے کی رہائش گاہ سمیت ان کی یونیورسٹی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا ہے۔ بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیموں نے ایک ساتھ جالندھر اور پھگواڑہ میں ایم پی کے گھر، اداروں اور کاروباری جگہوں پر چھاپہ مارکر تلاشی لی جارہی ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ای ڈی نے ایم پی اور ان کے بیٹے کے ٹھکانوں سمیت 8 سے 9  مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ اس دوران پنجاب کے گروگرام اور جالندھر میں ای ڈی کی تلاشی جاری ہے۔ اشوک متل لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) چلاتے ہیں، جہاں کچھ مالی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔ ای ڈی کی طرف سے بدھ کے روز صبح 9 بجے کے قریب شروع ہونے والی چھاپے ماری میں جانچ ایجنسی کی ٹیموں نے کئی مقامات کو گھیرے میں لے لیا۔ متل کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے، جب کہ اندر اہلکار دستاویزات اور مالی لین دین کی چھان بین کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ای ڈی کی ٹیمیں ایل پی یو سمیت لولی گروپ سے متعلق کئی اداروں تک پہنچی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لولی آٹوز، لولی سویٹس اور لولی ڈسٹنس ایجوکیشن سینٹر بھی جانچ کے دائرے ہیں۔ اس کے علاوہ متل خاندان سے وابستہ رہائشی اور کاروباری جگہوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیمیں ان کے رشتہ داروں کے احاطے میں موجود دستاویزات کی بھی جانچ کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پوری کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کے اہلکار خاص طور پر مالی لین دین اور غیر ملکی فنڈنگ ​​سے متعلق دستاویزات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں ایم پی راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹا کر اشوک متل کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی اس فیصلے کے کچھ ہی دنوں بعد سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے یہ سیاسی لحاظ سے بھی اہم سمجھی جارہی ہے۔

Published: undefined

ای ڈی کی کارروائی کے دوران پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے اس چھاپے پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ بی جے پی نے پنجاب انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی اشوک متل کے گھر اور یونیورسٹی پر ای ڈی کے چھاپے... ٹیپیکل مودی اسٹائل... ہم وہ پتے نہیں جو شاخ سے ٹوٹ کرگرجائیں گے۔ آندھیوں کو کہہ دو اپنی اوقات میں رہیں۔

Published: undefined

ادھرعام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی ’ایکس‘ پوٹس میں لکھا کہ ’’مودی نے پنجاب انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں‘‘لیکن پنجاب کے لوگ اسے برداشت نہیں کریں گے اور بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وہیں اے اے پی کے راجیہ سبھا ایٹم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ جہاں جہاں الیکشن ہوتا ہے، بی جے پی اپنی ایجنسیوں کو پہلے بھیج دیتی ہے۔ پنجاب انتخابات سے پہلے راجیہ سبھا میں اے اے پی کے ڈپٹی لیڈر اشوک متل کے گھر ای ڈی کی چھاپے ماری اسی کی ایک شروعات ہے۔ اس کھیل سے کوئی فائدہ نہیں، پنجاب میں بری طرح ہارے گی بی جے پی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined