قومی خبریں

مودی کی حمایت کرنے پر برے پھنسے گورنر کلیان سنگھ، انتخابی کمیشن شکنجہ کسنے کے لیے تیار

انتخابی کمیشن راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے بیان سے ناخوش ہے اور منگل کے روز کوئی فیصلہ سنا سکتا ہے۔ انتخابی کمیشن کی آج میٹنگ متوقع ہے جس میں کلیان سنگھ معاملہ پر غور و خوض کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ پر انتخابی کمیشن نے شکنجہ کسنے کا ارادہ کیا ہے اور بہت جلد وہ ان کے خلاف صدر جمہوریہ کو خط بھی لکھے گا۔ دراصل گورنر کلیان سنگھ اپنے ایک بیان کو لے کر بری طرح پھنس گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے کلیان سنگھ کے اس بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا ہے جس میں انھوں نے بی جے پی کارکنان سے نریندر مودی کو پھر سے وزیر اعظم بنانے کی اپیل کی تھی۔ انتخابی کمیشن نے اس معاملے میں صدر کو خط لکھنے کی بات کہی ہے۔ گورنر کلیان سنگھ نے 23 مارچ کو علی گڑھ دورہ پر یہ بیان دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’مودی کو پھر سے مرکز میں پی ایم بنانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی فاتح کی شکل میں ابھرے۔‘‘

Published: undefined

ذرائع کے مطابق انتخابی کمیشن گورنر کے بیان سے ناخوش ہے اور منگل کے روز کوئی فیصلہ سنا سکتا ہے۔ انتخابی کمیشن کی آج میٹنگ متوقع ہے جس میں کلیان سنگھ معاملہ پر غور و خوض کیا جائے گا اور یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ کس طرح کا قدم اٹھایا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ کے بعد کمیشن صدر جمہوریہ کو یا پھر سیدھے گورنر کلیان سنگھ کو خط لکھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ علی گڑھ میں گزشتہ 25 مارچ کو راجستھان کے گورنر نے سبھی ہندوستانیوں کو بی جے پی کارکن بتایا تھا اور کہا تھا کہ ’’ہم سبھی بی جے پی کارکن ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی ہی انتخاب جیتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نریندر مودی پی ایم بنیں کیونکہ یہ ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined