قومی خبریں

دہلی میں پھر زلزلے کے جھٹکے، 7 دنوں میں تیسری بار زمین ہلنے سے لوگوں میں دہشت

قومی زلزلہ سائنس مرکز کے مطابق پیر کو 11:46 بجے راجدھانی میں ہلکے درجے کا زلزلہ آیا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 2.2 درج کی گئی ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کا جھٹکا لگا ہے۔ اس مرتبہ اس کا مرکز جنوب مشرقی دہلی میں تھا۔ یہ سات دن میں تیسری بار تھا جب دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایک دن پہلے ہی غازی آباد میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا تھا جبکہ گزشتہ پیر کو دھولا کنواں کے پاس 4 کی شدت سے آئے زلزلے سے لوگ کانپ اٹھے تھے۔ دہلی میں مسلسل محسوس کیے جا رہے زلزلے کے جھٹکے نے لوگوں کے اندر دہشت پیدا کر دی ہے۔

Published: undefined

قومی زلزلہ سائنس مرکز کی طرف سے ملی اطلاع کے مطابق پیر کو 11:46 بجے راجدھانی میں ہلکے درجے کا زلزلہ آیا۔ اس کی شدت ریختر اسکیل پر 2.2 تھی، جسے عام طور پر محسوس نہیں کیا جاتا۔ زلزلہ کا مرکز جنوب مشرقی دہلی میں تھا۔ زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی پر یہ ہلچل ہوئی۔ شدت بہت کم ہونے کی وجہ سے کہیں کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

سات دن میں آئے تین زلزلوں میں سب سے زیادہ شدت گزشتہ پیر کو آئے زلزلے کی تھی۔ اس کا مرکز زمین سے محض 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے سے نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد میں زمین کافی تیزی سے ڈولی تھی۔ صبح 5:36 بجے آئے اس زلزلے کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کی نیند کھل گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔

وہیں ایک دن پہلے غازی آباد میں آئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے نے بھی خوف پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس کی شدت کافی کم تھی اور زیادہ تر لوگوں نے اسے محسوس بھی نہیں کیا۔ قومی زلزلہ سائنس مرکز کے مطابق دوپہر بعد 3 بج کر 24 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے درج کیے گئے۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت 2.8 رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined