قومی خبریں

میانمار میں زلزلہ، ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ہلچل؛ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں

میانمار میں زمین سے 15 کلومیٹر گہرائی میں آئے زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں محسوس کیے گئے۔ فی الحال کسی بڑے نقصان کی خبر نہیں، ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہیں

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

میانمار میں منگل کی صبح 4.7 شدت کا زلزلہ آیا۔ میانمار میں آئے اس زلزلے کے آسام، منی پور اور ناگالینڈ سمیت ہندوستان کی کئی شمال مشرقی ریاستوں میں محسوس کیے گئے۔ این ایس سی کے مطابق زلزلہ صبح 6.10 بجے ہند-میانمار سرحد کے قریب آیا۔ اس کا مرکز منی پور کے اکھرول سے صرف 27 کلومیٹر جنوب-مشرق میں تھا۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ فی الحال اس زلزلہ میں کسی بڑے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ ایجنسیاں الرٹ پر ہیں اور نقصان کا جائزہ لے رہی ہیں۔

Published: undefined

زلزلہ کا مرکز ہندوستان کے ناگالینڈ کے ووکھا سے 155 کلومیٹر جنوب-مشرق، دیما پور سے 159 کلومیٹر جنوب-مشرق اور موکوک چنگ سے 177 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ میزورم کے نگوپا سے 171 کلومیٹر شمال-مشرق اور چمفائی سے 193 کلومیٹر شمال-مشرق میں ہونے سے اس کے جھٹکے پورے علاقے میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کے جھٹکوں سے شمال مشرقی کے کچھ حصوں میں لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ خبر لکھے جانے تک کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

یہ زلزلہ ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہفتہ یعنی 27 ستمبر کو 3.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے آنے کے تقریباً تین دن بعد آیا ہے۔ اس زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور یہ ہندوستان کے بہت قریب مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سے صرف 89 کلومیٹر مشرق-شمال-مشرق میں آیا تھا.

Published: undefined

ہندوستان میں زلزلہ کے جھٹکے ٹھیک اس دن ہی محسوس ہوئے ہیں، جب آج ہی کے دن ہزاروں لوگوں کی زلزلہ سے جان چلی گئی تھی۔ دراصل مہاراشٹر کے لاتور میں 1993 میں 30 ستمبر کو زبردست زلزلہ آنے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور اسی دن جودھپور کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے سینکڑوں عقیدت مند کی جان چلی گئی تھی، جس سے پورے ملک میں صدمے کی لہر تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined