قومی خبریں

ہندوستان سمیت تین ملکوں میں زلزلہ کے جھٹکے، ایران میں 5.6 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں دہشت

سب سے پہلے زلزلہ ہندوستان کی آسام ریاست کے ناگاؤں ضلع میں آیا۔ دیر رات قریب 12 بجکر 56  منٹ پر زلزلہ کے جھٹکوں سے زمین ہلی، اس کی شدت ریختر پیمانے پر 2.9 درج کی گئی۔

زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس
زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس 

زلزلہ کے جھٹکوں سے ایک بار پھر زمین کانپ اُٹھی ہے۔ آج صبح ہندوستان، تاجکستان اور ایران میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دیر رات 12 بجے کے بعد سے صبح 5 بجے تک تینوں ملکوں میں زلزلہ کے جھٹکوں سے لوگوں میں دہشت پیدا ہو گئی۔ حالانکہ ان ملکوں میں زلزلہ سے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔

Published: undefined

سب سے پہلے زلزلہ ہندوستان کی آسام ریاست کے ناگاؤں ضلع میں آیا۔ دیر رات قریب 12 بجکر 56  منٹ پر زلزلہ کے جھٹکوں سے زمین ہلی۔ زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 2.9 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کے نیچے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ 8 جولائی کو بھی کاربی آنلونگ ضلع میں زلزلہ کے جھٹکے لگے تھے، جس کی شدت 4.1 تھی۔

Published: undefined

ہندوستان کے بعد تاجکستان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہاں زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 4 درج کی گئی۔ اس کا مرکز زمین کے نیچے 160 کلومیٹر کی گہرائی میں ملا۔ تاجکستان میں زلزلہ دیر رات قریب 1 بجے آیا۔ اس کے بعد صبح سویرے ایران میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.6 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ایران کی راجدھانی تہران کے پاس ملا۔ زلزلہ کے تیز جھٹکوں سے یہاں کے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

Published: undefined

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں جولائی مہینے میں آج چوتھی بار زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے 18 جولائی کو بھی زلزلے کے جھٹکے لگے تھے، جس کی شدت 3.8 تھی۔ اس کے بعد 12 جولائی کو دو مرتبہ زلزلہ آیا تھا۔ پہلے زلزلے کی شدت 4.8 تھی جس کا مرکز زمین کے نیچے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں ملا۔ وہیں دوسرے زلزلے کی شدت 4.2 تھی اور اس کا مرکز زمین کے نیچے 107 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس سے پہلے 21 جون کو بھی 4 کی شدت والا زلزلہ آیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تاجکستان ایک پہاڑی ملک ہے اور زلزلہ، سیلاب، خشک سالی، لینڈ سلائڈ کے پیش نظر کافی حساس ملک ہے۔ اس ملک میں گلیشیئر سے نکلنے والی ندیاں آبپاشی کا ذریعہ ہیں۔ زلزلہ آنے سے اکثر گلیشیئر ہلتے ہیں، جس سے برفانی تودہ گرنے کے ساتھ ندیاں زیر آب ہو جاتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined