فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
دربھنگہ ضلع کے ترڈیہ بلاک کے کاکودھا گاؤں میں محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جلوس کے دوران لے جایا جا رہا تعزیہ اچانک اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ کے بجلی کے تار سے ٹکرایا، جس سے کرنٹ پھیل گیا اور ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ ایک درجن سے زائد افراد جھلس گئے۔
Published: undefined
حادثے کے بعد جلوس میں کہرام مچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
Published: undefined
محرم جیسے حساس موقع پر بجلی کی سپلائی کیوں نہیں منقطع کی گئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
عینی شاہدین نے بتایا کہ محرم کا جلوس نکالا جا رہا تھا اور موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران جلوس میں تعزیہ کی نوک اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار کو چھو گئی۔ اس وقت تار میں تیز کرنٹ چل رہا تھا۔جیسے ہی نوک تار سے ٹکرائی، چنگاریاں نکلنے لگیں اور بجلی کا تار ٹوٹ کر سیدھا ہجوم پر گرا۔ اس دوران قریبی ٹرانسفارمر میں بھی آگ لگ گئی جس سے کہرام مچ گیا۔ کرنٹ لگنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
تار گرتے ہی لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ کئی زخمی زمین پر گرے اور چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined