قومی خبریں

کورونا کے خوف سے دہلی ایمس میں سختی، اسٹاف کو ماسک پہننا اب لازمی، 5 سے زائد لوگوں کا جمع ہونا ممنوع

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے محض پانچ معاملے سامنے آئے ہیں، لیکن ایک شخص کی اس کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ہے۔

ایمس، تصویر یو این آئی
ایمس، تصویر یو این آئی 

چین، جاپان اور امریکہ جیسے ممالک میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں بھی میٹنگوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ کئی طرح کے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور طبی اداروں کی طرف سے بھی ضروری مشورے جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان ملک کی راجدھانی دہلی میں کچھ سخت اور اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ دہلی ایمس نے اپنے ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کے اصولوں پر عمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سبھی کو کام کی جگہ پر لازمی طور سے ماسک پہننے اور ایک جگہ پر ایک ساتھ پانچ سے زائد لوگوں کے جمع ہونے سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

دراصل دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے محض پانچ معاملے سامنے آئے ہیں، لیکن ایک شخص کی اس کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت واقع ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی کورونا کو لے کر مرکزی اور ریاستی سطح پر میٹنگوں کا دور بھی جاری ہے، اس لیے راجدھانی دہلی واقع ایمس نے پہلے سے ہی احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان کئی طبی اداروں اور اس سے جڑے ماہرین کورونا سے دفاع کے طریقے اختیار کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ ایل این جے پی اسپتال کے طبی ڈائریکٹر سریش کمار نے بھی جمعرات کو لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ کی احتیاطی خوراک لیں۔ ساتھ ہی آئندہ تہواروں پر بھی احتیاط برتنے کا مشورہ انھوں نے دیا ہے۔ سریش کمار کا کہنا ہے کہ سبھی ماسک کا استعمال کریں اور جنھوں نے بوسٹر خوراک نہیں لی ہے، وہ جلد لے لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined