قومی خبریں

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کا ہندوستان دورہ آج سے، ہند-یو اے ای تعلقات مضبوط کرنے پر زور

اپنے دورہ کے دوران شیخ حمدان وزیر خارجہ ایس جئے شنکراور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ دونوں جانب کے اہم تجارتی رہنماؤں کے ساتھ تجارتی گولمیز میٹنگ کا بھی انعقاد ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان، تصویر سوشل میڈیا

 

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم دو روزہ دورے پر آج ہندوستان پہنچیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک تجارتی گولمیز میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ یہ اطلاع وزارت خارجہ نے پیر کو دی۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ حمدان کا دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے جو آج (8 اپریل) ولی عہد کے لیے ورکنگ لنچ کا انعقاد کریں گے۔ دبئی کے ولی عہد کے طور پر شیخ حمدان کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ نے بتایا کہ شیخ ہمدان کے ساتھ کئی وزیر، سینئر سرکاری افسر اور اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی شامل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا، ’’ولی عہد کا دورہ ہندوستان-یو اے ای تجارتی اسٹریٹیجی ساجھیداری (سی ایس پی) کو اور مضبوط کرے گا۔ شیخ ہمدان اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔‘‘

Published: undefined

اپنے دورہ کے دوران شیخ ہمدان ممبئی میں دونوں فریقوں کے اہم تجارتی رہنماؤں کے ساتھ تجارتی گولمیز میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس بات چیت سے مستقبل کے لیے ہند-یو اے آئی اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط ہوگا۔

Published: undefined

روایتی طور پر دبئی نے ہندوستان کے تجارتی، ثقافتی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای میں تقریباً 40 لاکھ 30 ہزار ہندوستانی تارکین وطن میں سے زیادہ تر دبئی میں رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined