قومی خبریں

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں  ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 24 مقدمے درج کرکے 3 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

معاشرے سے منشیات کی وبا کو روکنے کو  یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

Published: undefined

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پارٹی نے بس اسٹینڈ ٹنگمرگ میں ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ پولیس کو دیکھ کر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 35 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں بند رکھا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت امتیاز احمد میر ولد عبدالحمید میرساکن فیزور پور ٹنگمر گ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 24 مقدمے درج کرکے 3 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔

Published: undefined

ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined