قومی خبریں

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کا شاندار مظاہرہ، دسویں میں 97 فیصد کامیابی، بارہویں میں 88 فیصد فرسٹ ڈویژن

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے سال 2024-25 کے نتائج میں 88 فیصد طلبہ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئے۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 97 فیصد رہا، جبکہ 16 طلبہ نے 95 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیئر سیکنڈری اسکول، جامعہ نگر نے سال 2024-25 کے سالانہ امتحانات میں دسویں اور بارہویں جماعت دونوں سطحوں پر شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسکول کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دسویں جماعت میں مجموعی طور پر 204 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 197 کامیاب قرار پائے۔ ان میں 176 طلبا نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی، جس کے ساتھ ہی اسکول کا دسویں جماعت کا مجموعی کامیابی تناسب 97 فیصد رہا۔

Published: undefined

فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والوں کا تناسب 88 فیصد رہا جو کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے فخر کی بات ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق دسویں کے 122 طلبا لڑکیاں اور 82 طلبا لڑکے تھے۔ دونوں ہی زمروں نے شاندار مظاہرہ کیا۔ سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلبا میں سے 16 ایسے تھے جنہوں نے 95 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے۔ اسکول کے مطابق اوسط نتیجہ 85.5 فیصد رہا، جبکہ لڑکیوں کا انفرادی اوسط نتیجہ 81.2 فیصد اور لڑکوں کا 82.6 فیصد رہا۔

Published: undefined

دسویں جماعت 85.5 فیصد نمبروں کے ساتھ خدیجہ الکبری نے اول مقام حاصل کیا۔ 82.6 فیصد نمبروں کے ساتھ کلثوم نے دوسرا مقام، جبکہ 81.2 فیصد نمبروں کے ساتھ الم ترا انصاری کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔

ادھر بارہویں جماعت کے نتائج بھی حوصلہ افزا رہے۔ بارہویں میں کل 177 طلبا نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 154 کامیاب قرار پائے۔ ان میں سے 135 طلبا نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی، جس کا مطلب ہے کہ بارہویں جماعت میں 88 فیصد کامیاب طلبا نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ مجموعی کامیابی کی شرح 87 فیصد رہی۔

Published: undefined

پریس ریلیز کے مطابق اُمّ حفظہ نے 88 فیصد نمبر حاصل کر کے اسکول میں اوّل مقام حاصل کیا۔ اسی طرح محمد نجم نے 86 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسرا مقام پایا، جبکہ 85 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسرا مقام اریب محمود نے حاصل کیا۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بارہویں جماعت میں بھی لڑکیوں کی تعداد زیادہ رہی اور ان کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے بہتر رہا۔

Published: undefined

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ریاض الحسن خان نے تمام کامیاب طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ کامیابی صرف نمبروں کی نہیں بلکہ تربیت، نظم و ضبط اور محنت کی جیت ہے۔ ہم اپنے ہر طالب علم کو نہ صرف امتحانات کی تیاری بلکہ ایک ذمہ دار شہری بننے کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جنوبی دہلی کا ایک معتبر تعلیمی ادارہ ہے جو تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسکول کی کامیابی پر تعلیمی حلقوں اور مقامی سماجی شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسکول کی کارکردگی کو علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined