قومی خبریں

غیر مجاز کالونیوں کو بلا معاوضہ باقاعدہ کیا جائے، موجودہ اسکیم ناکام: ڈاکٹر نریش کمار

ڈاکٹر نریش کمار نے لیفٹیننٹ گورنر سے تمام غیر مجاز کالونیوں کو بلا معاوضہ باقاعدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پی ایم-اُدے اسکیم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار</p></div>

کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار

 

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قومی راجدھانی کی تمام 1511 غیر مجاز کالونیوں کو کسی بھی قسم کی فیس وصول کیے بغیر باقاعدہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری اَن آتھورائزڈ کالونیز اِن دہلی آواس یوجنا (پی ایم-اُدے) اسکیم ایک مرتبہ پھر اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق اپریل 2026 میں اسکیم دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد اب تک صرف 10 سے 20 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسی صورت حال کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن نے دہلی ترقیاتی اتھارٹی کو اسکیم کے تحت مقررہ فیس میں کمی کرنے کی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت یہ تاثر دے رہی ہے کہ وہ لوگوں کو ملکیت کے حقوق فراہم کر رہی ہے، جبکہ ان غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے بیشتر افراد پہلے ہی اپنے پلاٹوں کے قانونی خریدار ہیں۔ ان کے بقول اصل مسئلہ ملکیت کے ثبوت کا نہیں بلکہ کالونیوں کو باقاعدہ بنانے اور وہاں رہنے والے شہریوں کو سڑک، پانی، نکاسیٔ آب، بجلی اور دیگر بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسکیم عوام کے لیے مہنگی اور پیچیدہ کاغذی کارروائی کا باعث بن گئی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے اطلاعات کے حق کے قانون کے تحت حاصل کی گئی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 16 فروری 1977 کو اُس وقت کی کانگریس حکومت نے "جیسی ہے، جہاں ہے" کی بنیاد پر غیر مجاز کالونیوں کو بلا معاوضہ باقاعدہ بنانے کی پالیسی اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے تحت پانچ سو سڑسٹھ غیر مجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کا عمل شروع کیا گیا اور اکتوبر 1993 تک ان تمام کالونیوں کو باقاعدہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ اسی پالیسی کو دوبارہ نافذ کرتے ہوئے دہلی کی تمام 1511 غیر مجاز کالونیوں کو بغیر کسی مالی بوجھ کے باقاعدہ کیا جائے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے لاکھوں شہریوں کو قانونی تحفظ ملے گا اور انہیں مجاز کالونیوں کی طرح بنیادی شہری سہولیات بھی دستیاب ہو سکیں گی۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ غیر مجاز کالونیوں کے رہائشی کئی دہائیوں سے مستقل حل کے منتظر ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگی اور پیچیدہ اسکیموں کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ان کالونیوں کو بلا معاوضہ باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کرے تاکہ دہلی کے لاکھوں شہریوں کو اس دیرینہ مسئلے سے مستقل نجات مل سکے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined