قومی خبریں

شایان اودھ کی آخری شمع بھی گل

نواب واجد علی شاہ اور بیگم حضرت محل کے آخری پڑپوتے ڈاکٹر کوکب قدر علی مرزا کا آج شام کولکاتہ کے پیریس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتہ: اودھ کے آخری تاجدار نواب واجد علی شاہ اوربیگم حضرت محل کے آخری پڑپوتے ڈاکٹر کوکب قدر سجاد علی مرزا کا آج شام 4.30 بجے کولکاتہ کے پیریس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 87 برس کے تھے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل ان کا کورونا ٹسٹ ہوا تھا جس میں وہ پازیٹو پائے گئے تھے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔ مرحوم کوکب قدر سجاد سبطین آباد ٹرسٹ مٹیا برج کولکاتہ کے سینئر ٹرسٹی تھے، جہاں ان کے پردادا نواب واجد علی شاہ مدفون ہیں۔

Published: undefined

کوکب قدر سجاد علی مرزا نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں نواب واجد علی شاہ کے ثقافتی اور ادبی خدمات پر پی ایچ ڈی کی اور وہیں سروس جوائن کرلی، جہاں سے اردو کے پروفیسر کے بطور 1993 میں ریٹائر ہوئے۔ ڈاکٹر کوکب قدر بلیرڈ اور اسنوکر کے میدان کے بھی مشہور ومعروف کھلاڑی تھے۔ وہ بلیرڈ اور اسنوکرآف انڈیا کے فاؤنڈر سکریٹری تھے۔ پہلی عالمی اسنوکر چمپئن شپ کے وہ چیف ریفری بھی بنے۔

Published: undefined

کوکب قدر سجاد علی مرزا نے اپنی بیٹی منزلت فاطمہ کو 1980 میں جونیئر نیشنل اسنوکر چمپئن شپ میں داخل کرایا جو نیشنل اسنوکر چمپئن شپ میں داخل ہونے والی پہلی کھلاڑی بنیں۔ انھوں نے کئی اہم تصانیف بھی قلم بند کیں جن میں واجد علی شاہ پر ان کے تحقیقی مقالہ اور اقلیم سخن کے تاجدار کی ادبی حلقوں میں کافی پذیرائی ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined