قومی خبریں

ڈاکٹر ہرش وردھن نے جی ٹی بی اسپتال میں’ڈرائی رن‘ کا جائزہ لیا، افواہوں سے بچنے کی تلقین

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دنوں ملک کی چار ریاستوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ’ڈرائی رن‘ کے پہلے مرحلے سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر پہلے کی ہدایتوں میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔

جی ٹی بی اسپتال میں کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لیتے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن / تصویر قومی آواز / وپن
جی ٹی بی اسپتال میں کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لیتے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن / تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج جی ٹی بی اسپتال میں جاری کورونا ویکسین کے ’ڈرائی رن‘ کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کے ویکسی نیشن کی مہم کی مکمل تیاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ’ڈرائی رن‘ ویکسینیشن شروع ہونے کی تاریخ سے پہلے کی تیاریوں کی جانچ کے لئے ترتیب دیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کے سائڈ افیکٹ سے نمٹنے کے لئے بھی ہنگامی انتظام مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ دنوں ملک کی چار ریاستوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ’ڈرائی رن‘ کے پہلے مرحلے سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر پہلے کی ہدایتوں میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔ اس موک ڈرل میں ویکسین دینے کے علاوہ ویکسی نیشن مہم سے جڑے سبھی کام کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

جی ٹی بی اسپتال کے بعد مرکزی وزیر صحت نے دریا گنج کے اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ’ڈرائی رن‘ کا جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ آج ملک کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر کورونا ویکسین کا ’ڈرائی رن‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

کورونا کی ویکسی نیشن کے حوالہ سے میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں ہرش وردھن نے کہا کہ میری سبھی سے اپیل ہے کہ وہ کسی طرح کی افواہ میں نہ آئیں اور کورونا کی ٹیکہ کاری میں تعاون کریں۔ پولیو کے دوران اس طرح کی افواہوں کی بھرمار تھی۔ بعد میں ملک بھر کے لوگوں نے ٹیکہ لگوایا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ملک کے لوگوں کو کووڈ 19 سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ ویکسین کی تیاری اور ٹیکہ کاری کا عمل اسی حفاظت کا حصہ ہے۔ لہذا ویکسین کے استعمال کے حوالہ سے پھیلائی جا رہی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور اس مہم میں سبھی لوگ تعاون کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined