قومی خبریں

وزیر اعظم مودی سعودی عرب سے واپس لوٹ رہے ہیں، سی سی ایس کا ہنگامی اجلاس بھی طلب

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا۔خبر ہے کہ  اس دوران وزیر اعظم  مودی سعودی عرب سے واپس آرہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

خبر ہے کے وزیر اعظم مودی اپنا سعودی عرب دورہ کو چھوڑکر وطن پہنچ رہے ہیں۔ ادھر سی سی ایس کی میٹنگ نھی طلب کی گئی ہے۔ ٹھانے کے انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ ڈومبیولی علاقے کے 3 افراد، ہیمنت جوشی، سنجے لیلے اور اتل مونے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ ضلعی انتظامیہ ان تینوں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیر میں پھنسے ہوئے ٹھانے کے باشندوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

اداکار سنجے دت نے کہا، "انہوں نے(دہشت گردوں) ہمارے لوگوں کو بے دردی سے مارا، یہ معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ان دہشت گردوں کو جان لینا چاہیے کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں جوابی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ میں اپنے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انہیں جواب دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔"

Published: undefined

وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو فون کیا اور جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس گھناؤنے حملے کے مجرموں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ کھڑا کرنے میں ہندوستان کی مکمل حمایت کی۔"

Published: undefined

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا، "پہلگام میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے نے بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں لے لیں۔وزیر اعظم  نریندر مودی اور سوگوار ہر ہندوستانی کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ پھر بھی میں جانتی ہوں کہ ہندوستان کا جذبہ اٹوٹ ہے۔ آپ اس مشکل وقت میں مضبوط کھڑے رہے گے اور یورپ آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔"

Published: undefined

کانگریس لیڈر ہریش راوت نے کہا، "یہ ایک افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ پورا ملک اس پر ناراض ہے۔ یہ پاکستان کی طرف سے اسپانسر کی گئی دہشت گردی ہے۔ ہم حکومت سے اس پر ٹھوس اقدامات کرنے اور کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔" (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined