قومی خبریں

ڈاکٹرس ڈے: مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہندوستانی نرسوں سے راہل گاندھی نے کہا ’ہمیں آپ پر فخر ہے‘، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی نے نریندر سنگھ (آسٹریلیا)، انو راگنت (نیوزی لینڈ)، شیرلی مول پوراوادی (انگلینڈ) اور ویپن کرشنن (ہندوستان) سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حالات کی جانکاری لی۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر ایسے ہندوستانی نرسوں کے ساتھ بات چیت کی جو دوسرے ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کورونا وبا کے دور میں متعلقہ ملک کے حالات، وہاں کے نرسوں کے تجربات اور خدشات پر تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی نرس جو مخلصانہ خدمات مختلف ممالک میں انجام دے رہے ہیں، اس پر ہمیں فخر ہے اور وہ کبھی ایسا نہ سمجھیں کہ ہم ان کے ساتھ نہیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے نریندر سنگھ (آسٹریلیا)، انو راگنت (نیوزی لینڈ)، شیرلی مول پوراوادی (انگلینڈ) اور ویپن کرشنن (ہندوستان) سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کر کے ان کے تجربات جاننے کی کوشش کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ویپن کرشنن کورونا پازیٹو پائے گئے تھے جو اب صحت مند ہیں اور انھوں نے اس تعلق سے کافی اہم باتیں راہل گاندھی کے سامنے رکھیں۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش ہے راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت پر مبنی یہ اہم ویڈیو...

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined