قومی خبریں

پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں ڈاکٹرس بن گئے ’پھیری والے‘، گھر-گھر پہنچ کر مریضوں کی کر رہے جانچ

ہندوستان میں کورونا کا قہر اس بار شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں میں بھی برپا ہے۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے کچھ ڈاکٹروں نے ایک نئی پیش قدمی کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان میں کورونا کا قہر اپنے عروج پر ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس بار شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں میں بھی کورونا انفیکشن نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ان مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے کچھ ڈاکٹروں نے ایک نئی پیش قدمی کی ہے۔ گاؤں میں یہ ڈاکٹرس ’پھیری والے‘ کی طرح گھر گھر جا کر بخار اور آکسیجن لیول چیک کرنے کی گہار لگاتے ہیں اور پھر ضرورتمندوں کو ضروری مشورہ اور دوائیں دیتے ہیں۔ بی ایچ یو کے ان جنونی ڈاکٹروں نے اس پیش قدمی کو ’آکسیجن پھیری والا‘ نام دیا ہے۔

Published: undefined

دراصل بی ایچ یو کے نیورولوجی محکمہ کے پروفیسر ڈاکٹر وجے ناتھ مشر، ڈاکٹر ابھشیک پاٹھک وغیرہ ڈاکٹروں نے گاؤں-گاؤں مشتبہ کورونا مریضوں کی شناخت کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ آکسی میٹر، تھرما میٹر جیسے آلات اور دواؤں کے ساتھ بی ایچ یو کے ڈاکٹروں کی ٹیم بنارس کے گاؤوں میں پہنچ رہی ہے۔ اب تک یہ ٹیم بنارس کے ڈافی، رمنا گاؤں میں گھر گھر جا کر لوگوں کے آکسیجن لیول کی جانچ کر مشتبہ مریضوں کو دوائیں دے چکی ہے۔

Published: undefined

بی ایچ یو کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر وجے ناتھ مشر نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کو بتایا کہ نیورولوجی محکمہ کے داکٹروں نے یہ پیش قدمی کی ہے تاکہ ہم گاؤں میں رہنے والوں کی اس وبا سے جان بچا سکیں۔ گاؤں کے لوگ کورونا انفیکشن کی زد میں آنے پر بھی اسے موسمی بخار مان کر لاپروائی کرتے ہیں جس سے زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ گاؤں میں لوگوں کے پاس ہوم آئسولیشن کی دوائیں اور پلس آکسی میٹر وغیرہ نہیں رہتے۔ ایسے میں ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں میں جا کر لوگوں کے آکسیجن سیچوریشن کی جانچ کر رہی ہے۔ کووڈ-19 کی علامت والوں کو دوائیں دی جا رہی ہیں۔ سنگین مریضوں کو وارانسی کے اسپتال میں داخل کرانے میں بھی ہم مدد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بی ایچ یو کے ڈاکٹروں نے سماجی اداروں کی مدد سے دواؤں کا انتظام کیا ہے۔ ’سیوا بھارتی‘ جیسے ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں۔ گرام پردھانوں کو آکسی میٹر اور دوائیں دی جا رہی ہیں تاکہ گاؤں میں کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج میں مدد ہو سکے۔ اب آکسیجن لیول کا پتہ لگانے کے لیے لوگوں کو اسپتالوں کا چکر نہیں کاٹنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹر وجے مشر کے مطابق یہ مہم لگاتار چلتی رہے گی۔ واضح رہے کہ بی ایچ یو کے نیورولوجی محکمہ کے 5 ڈاکٹروں نے مل کر قبل میں وارانسی میں مہامنا آکسیجن پوائنٹ بھی شروع کیا ہے۔ اس سے مریضوں کو گاڑی کے ذریعہ سے آکسیجن دستیاب کرایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined