قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کے خطاب سے ڈاکٹر اور سائنس داں ہوئے مایوس

کورونا کے پیش نظر امریکہ نے پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کے لئے کہا ہے، اسپین نے پرائیویٹ اسپتالوں کو نیشنلائزڈ کر دیا، اس کے برعکس ہمارے پی ایم نے ’جنتا کرفیو‘ کا اعلان کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پروگریسو میڈیکوس اینڈ سائنسٹسٹ فورم (پی ایم ایس ایف) نے وزیر اعظم مودی کے جمعرات کو نشر کیے گئے قوم سے خطاب پر بہت مایوسی اور حیرانی کا اظہار کیا ہے اور اتوار کو وزیراعظم کے ذریعہ ’جنتا کرفیو‘ کے اعلان کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے پی ایم ایس ایف کے قومی کنوینر ڈاکٹر ہرجیت بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ’جنتا کرفیو‘ کے اعلان پر حیران ہیں اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس سے بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’کوئی کیسے برداشت کی پریکٹس کرسکتا ہے؟ بھیڑ سے دور رہ کر، گھر سے باہر نہ جانے سے آپ نہ اپنے آپ سے انصاف کرتے ہیں نہ اپنے خاندان کے ساتھ، وزیر اعظم کو ایسا مشورہ دینے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنا چاہیے تھا کہ ہندوستان کے نوے فیصد ملازم غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہیں اور ان کو گھر پر بیٹھنے کا عیش و آرام حاصل نہیں ہے۔ ان کے لئے روز کا کام کرنا ہی ان کی زندگی کے لئے ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کم از کم مندرجہ ذیل اعلانات کرنے چاہیے تھے۔

  • غریب خاندانوں کے جن دھن کھاتوں میں مالی مدد پہنچانی چاہیے تاکہ وہ اپنے گھروں میں رہ سکیں۔
  • غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنا چاہیے اور اس کےلئے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو استعمال کرنا چاہیے۔
  • لوگوں کو افواہوں سے دور رہنے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے وزیر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ ان باتوں کو پوری طرح نظر انداز کریں کہ گائے کے پیشاب پینے سے یا گوبر کو چہرے پر لگانے سے کورونا کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

پی ایم ایس ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے حکومت کی طرف سے کیے گئے انتظامات کی طرف روشنی نہیں ڈالی۔ پی ایم ایس ایف نے آئی سی ایم آر کے دعووں پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ایم آر نے جو نمونہ لئے ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے اور اس تعداد سے یہ ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ کورونا وائرس کمیونٹی میں نہیں پھیلا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے اس بیماری کی وجہ سے اسپین نے اپنے ملک کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو قومی اسپتال میں تبدیل کر دیا ہے۔ چین بہت کم وقت میں سب سے بڑا ماسک بنانے والا ملک بن گیا ہے۔ فرانس نے ملک کی سینیٹائزر کمپنیوں سے مفت میں سینیٹائزر فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پرائیویٹ کمپنیوں سے اپنے ملازمین کو تنخواہ کےساتھ چھٹی دینے کے لئے کہا ہے اور ہندوستانی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا، بس ’جنتا کرفیو‘ کا اعلان کر کے غریبوں کے لئے روزی روٹی کا مسئلہ اور پریشانی کھڑی کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined