فضائیہ کے جانباز پائلٹ ابھینندن ورتمان کی ملک واپسی نے جمعہ کی شب جشن کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔ رات تقریباً 9.15 بجے پاکستان نے واگھہ-اٹاری بارڈر پر ابھینندن کو ہندوستانی افسروں کے حوالے کر دیا۔ اس دوران ان کے ساتھ موجود ایک خاتون کو کچھ لوگ وِنگ کمانڈر ابھینندن کی بیوی سمجھ رہے تھے تو کوئی انھیں فیملی کا کوئی رکن۔ لیکن یہ سب خیالی باتیں تھیں۔ اس خاتون کی حقیقت کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
وِنگ کمانڈر ابھینندن کے ساتھ جو خاتون واگھہ-اٹاری بارڈر پر نظر آئیں وہ ایک مسلم تھیں اور ان کا نام ہے ڈاکٹر فارحہ بگتی۔ وہ پاکستان کی خارجہ آفس میں کام کرتی ہیں۔ ڈاکٹر فارحہ ایف ایس پی ہیں جو ہمارے آئی ایف ایس (فورن سروس) کے یکساں ہے۔ ان دنوں ڈاکٹر فارحہ محکمہ خارجہ میں ہندوستان ڈیسک کی انچارج ہیں۔
Published: 02 Mar 2019, 12:09 PM IST
پاکستان کی جیل میں بند کلبھوشن جادھو کے معاملے کو سنبھالنے والے پاکستان کے اعلیٰ افسر کی ٹیم میں بھی ڈاکٹر فارحہ شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں جب جادھو، ان کی ماں اور بیوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تو اس دوران بھی ڈاکٹر فارحہ وہاں موجود تھیں۔
Published: 02 Mar 2019, 12:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Mar 2019, 12:09 PM IST