قومی خبریں

کیا چینی باشندوں کو بھی ڈومیسائل حقوق کے لئے درخواستیں جمع کرنی ہوں گی: التجا مفتی

التجا مفتی نے کہا کہ آج چین نے گلوان وادی پر قبضہ کیا ہے اور حکومت ہند اس کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ کیا جموں وکشمیر کے چین کو تحفہ میں دینے کے لئے ہی ٹکڑے کیے گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ کیا چینی باشندوں کو بھی جموں وکشمیر میں ڈومیسائل حقوق کے لئے درخواستیں جمع کرنی ہوں گی یا انہیں ڈومیسائل بخود مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموگرافی تبدیل ہونے کے ہمارے خدشات کو اب ایک نئی جہت مل گئی ہے۔

Published: undefined

موصوفہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'کیا چینی باشندوں کو بھی جموں و کشمیر میں ڈومیسائل حقوق کے حصول کے لئے درخواست جمع کرنا پڑیں گی یا انہیں یہ خود بخود مل جائیں گے کیونکہ حکومت ہند کے گلوان وادی میں چین کے داخل نہ ہونے کے دعوے سے حقیقی کنٹرول لائن دوبارہ کھینچی گئی ہے۔ ڈیموگرافی کے تبدیل ہونے کے بارے میں ہمارے خدشات کو نئی جہت مل گئی ہے'۔

Published: undefined

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'جموں وکشمیر میں زمین پر قبضہ کرنے اور مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانے کے لئے دفعہ 370 کو غیر قانونی طور پر منسوخ کی گئی۔ آج چین نے گلوان وادی پر قبضہ کیا ہے اور حکومت ہند اس کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ کیا جموں وکشمیر کے چین کو تحفہ میں دینے کے لئے ہی ٹکڑے کیے گئے تھے'۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرنے کے علاوہ خطہ لداخ کو اس سے الگ کر کے ایک یونین ٹریٹری بنائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined