قومی خبریں

گمراہ کن پروپیگنڈا کبھی بھی ڈپلومیسی اور مضبوط قیادت کا متبادل نہیں ہوسکتا:منموہن سنگھ

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑے ہیں، ہماری سرکار کا فیصلہ اور اس کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کا جائزہ مستقبل کی نسلیں طے کریں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج پہلی مرتبہ گلوان وادی میں شہید ہوئے 20 ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہیدوں کی قربانیاں ضائع نہیں جانی چاہئیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا ہے کہ ان بہادر فوجیوں نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کردی۔ ہندوستان کے ان جانباز جوانوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ جوانوں کی اس اعلی ترین قربانی کے لئے ہم ان بہادر فوجیوں اور ان کے خاندان کے احسان مند ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑے ہیں، ہماری سرکار کا فیصلہ اور اس کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کا جائزہ مستقبل کی نسلیں طے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک کی قیادت کر رہے ہیں ان کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیر اعظم کے ذریعہ دیئے گئے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے الفاظ اور اعلانات کے ذریعہ ملک کی سلامتی اور مفادات پر پڑنے والے اثرات کے تعلق سے ہمیشہ بہت محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس سال اپریل سے آج تک ہندوستانی سرحد گلوان وادی اور پانگوینگ تسو لیک میں کئی مرتبہ دراندازی کی ہے اور ہندوستان نہ تو اس دباؤ کے آگے جھکے گا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو بیان کے ذریعہ ان کے سازشی رویہ کو تقویت نہیں دینا چاہیے تھا اور یہ یقینی بنانا چاہیے تھا کہ حکومت ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور مل کر ان کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

Published: undefined

قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ یہی وقت ہے جب پورے ملک کو ایک ساتھ اس سازش کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے کہیں گے کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کبھی بھی ڈپلومیسی اور مضبوط قیادت کا متبادل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کچھ لوگوں کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھ لگو اتحادیوں کے ذریعہ جھوٹی تشہیر سے سچائی کو نہیں دبایا جا سکتا۔

Published: undefined

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ حکومت پر زور دیں گے کہ وہ وقت کے چیلنجز کا سامنا کرے، کرنل بی سنتوش بابو اور دیگر فوجی جوان شہاد ت کی قربانی کی کسوٹی پر کھری اترے، جنہوں نے قومی سلامتی اور علاقائی سلامتی کے لئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کچھ بھی کم تاریخی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined