قومی خبریں

جھارکھنڈ: زوردار بارش سے اب تک 4 ہلاکتیں، رانچی ایئرپورٹ کا نظام ٹھپ

رانچی واقع برسا منڈا ایئرپورٹ سے طیاروں کی پرواز بری طرح متاثر ہے، ہفتہ کے روز محض ایک فلائٹ کی لینڈنگ ہو پائی، انڈیگو نے رانچی ایئرپورٹ سے ہفتہ کی اپنی سبھی آٹھ پروازوں کو رد کر دیا۔

بارش، تصویر یو این آئی
بارش، تصویر یو این آئی SANJIB DUTTA

جھارکھنڈ کے نصف درجن اضلاع میں 30 سے لے کر 48 گھنٹوں سے ہو رہی لگاتار زوردار بارش کے سبب جگہ جگہ تباہی اور آفت کا عالم ہے۔ بارش کے دوران الگ الگ حادثوں میں اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جمشید پور، رانچی، مغربی سنگھ بھوم، رام گڑھ اور ہزاری باغ میں کم از کم 150 سے زائد درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔

Published: undefined

زوردار بارش کی وجہ سے رانچی واقع برسا منڈا ایئرپورٹ سے طیاروں کی پرواز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہفتہ کے روز محض ایک فلائٹ کی لینڈنگ ہو پائی۔ انڈیگو نے رانچی ایئرپورٹ سے ہفتہ کی اپنی سبھی آٹھ پروازوں کو رد کر دیا ہے۔ ان میں ممبئی، احمد آباد، پٹنہ، دہلی، چنئی، کولکاتا، بنگلورو اور پونے کی فلائٹس شامل ہیں۔ بارش کا سب سے زیادہ منفی اثر بجلی فراہمی پر پڑا ہے۔ رانچی اور جمشید پور میں 30 سے بھی زائد مقامات پر 11 ہزار وولٹ کے بجلی تار ٹوٹ گئے ہیں۔ ان دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں 20-18 گھنٹے سے بجلی فراہمی ٹھپ ہے۔

Published: undefined

رام گڑھ ضلع کے پتراتو میں نلکاری پل پر پانی کے تیز بہاؤ میں نصف درجن لوگوں کے بہہ جانے کی خبر ہے۔ ان میں سے دو لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایک کار اور دو بائیک بھی بہہ گئیں۔ یہاں پولیس انتظامیہ راحت رسانی کے عمل میں مصروف ہے۔ تیز بہاؤ میں کتنے لوگ بہے ہیں، اس کے بارے میں آفیشیل جانکاری فی الحال نہیں دی گئی ہے۔ دوسری طرف مغربی سنگھ بھوم ضلع کے صدر چائباسہ علاقہ کے گوٹوسائی میں بارش کی وجہ سے ایک کچا مکان گر جانے سے کالی لوہاری نامی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح میں پیش آیا۔

Published: undefined

جمشید پور میں گزشتہ 48 گھنٹے سے ہو رہی بارش کی وجہ سے سورن ریکھا اور کھرکئی ندی کے ساحلی علاقے میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔ کدما کے ساحلی علاقے میں نالے کا پانی گھروں میں گھس گیا ہے۔ لوگ گھر چھوڑنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔ خبر ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر وجئے جادھو متاثرہ علاقے میں پہنچے اور متاثرہ لوگوں کو قریبی کمیونٹی سنٹر میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہر کے جگسلائی اور باگبیڑا علاقے کے بھی سینکڑوں گھروں میں پانی گھس گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو خالی کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔

Published: undefined

موسمیاتی مرکز رانچی نے مغربی سنگھ بھوم، سمڈیگا اور سرائے کیلا کھرساواں، رانچی، رام گڑھ، گملا، ہزاری باغ، کھونٹی و بوکارو کے ساتھ ساتھ شمالی حصے یعنی دیوگھر، دمکا، جامتاڑا، دھنباد، گریڈیہہ، گوڈا، پاکوڑ و صاحب گنج کے کچھ حصوں میں تیز بارش کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہر موسمیات ابھشیک آنند نے کہا کہ خلیج بنگال سمیت بنگلہ دیش اور میانمار میں کم دباؤ والا علاقہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined