
تصویر ’انسٹا گرام‘
غازی آباد کے ہنڈن ایئر پورٹ سے اب پٹنہ کے لیے بھی فلائٹ دستیاب ہوگی۔ یکم مئی سے اس کی شروعات ہونے والی ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کو اڑان کی اجازت مل گئی ہے۔ 180 سیٹ والا یہ طیارہ روزانہ ہنڈن سے پٹنہ اور پٹنہ سے ہنڈن کے لیے اڑان بھرے گا۔ اس کی شروعات ہونے سے این سی آر میں رہنے والے بہار کے لوگوں کو کافی سہولت ہو جائے گی۔
Published: undefined
ہنڈن ایئرپورٹ سے کمرشیل اڑانوں پر لگی روک ہٹنے کے بعد کنکٹیویٹی لگاتار بڑھ رہی ہے۔ مارچ میں 7 شہروں کے لیے نئی اڑانیں شروع ہوئی تھیں اور اب یکم مئی سے پٹنہ کے لیے بھی سیدھی اڑان ملے گی۔ ہنڈن ایئر پورٹ سے جڑنے والا پٹنہ 13 واں شہر ہوگا۔ کمپنی نے پٹنہ کی اڑان کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شروعات میں کچھ چھوٹ بھی دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے، جو وندے بھارت ٹرین کی ایگزیکٹیو چیئر کار کے کرایے سے بھی کم ہے۔ پٹنہ سے صبح طیارہ 11:50 بجے اڑان بھرے گا اور دوپہر میں 1:40 بجے ہنڈن پہنچے گا۔ ہنڈن سے دوپہر 2:25 بجے اڑان شروع ہوگی اور شام 4:10 بجے اڑان پٹنہ پہنچے گی۔
Published: undefined
ہنڈن ایئرپورٹ کے ڈائرکٹر امیش یادو کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بکنگ شروع کر دی ہے۔ اس اڑان کے شروع ہونے سے غازی آباد کے ساتھ نوئیڈا، میرٹھ اور ہاپڑ میں رہنے والے لوگوں کو پٹنہ جانے-آنے میں بڑی سہولت ہو جائے گی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ہنڈن ایئر پورٹ سے جلد ہی اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت 4 اور شہروں کے لیے بھی اڑان خدمات شروع ہوگی۔ رکن پارلیمنٹ اتل گرگ کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے لیے اڑان خدمات شروع ہونے سے بہار کے رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اب غازی آباد کے ساتھ این سی آر میں رہنے والے لوگ دو گھنٹے سے کم وقت میں ہی بہار تک پہنچ سکیں گے۔ ہنڈن ایئئر پورٹ پہنچنے میں غازی آباد، نوئیڈا اور میرٹھ سے دہلی ایئر پورٹ جانے میں لگنے والے وقت سے بھی آدھا بھی نہیں لگے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined