قومی خبریں

دلیپ صاحب آنے والی نسلوں کے دلوں میں ’شہزادے‘ کے طور پر زندہ رہیں گے: ڈاکٹر منموہن سنگھ

منموہن سنگھ نے کہا کہ دلیپ صاحب ہندوستانی سنیما کے ایک ایسے لیجنڈ تھے جو ہندی سنیما کے پرستاروں کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں شہزادے کے طور پر زندہ رہیں گے۔

دلیپ کمار / Getty Images
دلیپ کمار / Getty Images 

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سائرہ بانو کو تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ دلیپ صاحب ہندوستانی سنیما کے ایک ایسے لیجنڈ تھے جو ہندی سنیما کے پرستاروں کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں شہزادے کے طور پر زندہ رہیں گے۔ اس سے قبل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی سائرہ بانو کے نام اپنے پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

سائرہ بانو کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر منموہن سنگھ نے لکھا، ہمارے پیارے دلیپ کمار کے سانحہ ارتحال کی خبر میرے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ دلیپ کمار صاحب، جنہیں بڑے پیار سے سنیما کے ’ٹریجڈی کنگ‘ اور ’دی فرسٹ خان‘ کے القاب سے نوازا جاتا تھا، انہیں ہندوستانی سنیما میں منفرد اداکاری متعارف کرانے کے لئے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے جہاں سب سے زیادہ ’بہترین اداکار‘ کے فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکاڈ قائم کیا، وہیں وہ اس ایورڈ کو حاصل کرنے والے پہلے شخص بھی تھے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا دلیپ صاحب ہندوستانی سنیما کے ایک ایسے لیجنڈ تھے جو ہندی سنیما کے پرستاروں کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں شہزادے کے طور پر زندہ رہیں گے۔ دلیپ کمار صاحب ہندی سنیما کی تاریخ کے وہ عظیم ترین اداکار تھے جنہوں نے ایک ہندوستانی اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا گنیز بک ریکارڈ قائم کیا۔

Published: undefined

منموہن سنگھ نے کہا کہ سنیما کے لئے ان کی خدمات کو حکومت ہند نے بھی تسلیم کرتے ہوئے انہیں پدم وبھوشن سے سرفراز کیا تھا جوکہ ہندوستان کا دوسرا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے۔ ان کی سنیما کے لئے کی گئیں خدمات کو ملک اور دنیا کے تمام ہندی فلموں کے پرستار ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Published: undefined

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آخر میں اہلیہ گرشرن کور اور اپنی طرف سے سائرہ بانوں اور ان کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا آپ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر سے نوازے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined