قومی خبریں

ڈیزل-پٹرول ہوا بے قابو، لگاتار 14ویں دن قیمتوں میں اضافہ

7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 14 دنوں میں پٹرول 7.62 روپے یعنی 10.63 فیصد اورڈیزل 8.28 روپے یعنی 11.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عوام پر مہنگائی کی مار لگاتار جاری ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ لگاتار مخالفت کے باوجود ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 14ویں دن بھی جاری رہا۔ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں 20 جون کو پٹرول کی قیمت میں 51 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دیگر اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر پڑتا ہے اور کئی طرح سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر لوگ پریشان ہیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 51 پیسے اضافے کے ساتھ 78.88 روپے فی لیٹرہوگئی جو3 نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ریکارڈ 77.67 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔7 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 14 دنوں میں پٹرول 7.62 روپے یعنی 10.63 فیصد اورڈیزل 8.28 روپے یعنی 11.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

Published: undefined

کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں 49۔99 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 80.62 روپے اور 85.70 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ چنئی میں اس کی قیمت 45 پیسے اضافے سے 82.27 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل54 پیسے اضافے سے 73.07 روپےکلکتہ میں ، ممبئی میں 58 پیسے اضافے سے 76.11 روپے اور چنئی میں 52 پیسے اضافے سے75.29 روپے فی لیٹر پرہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined