قومی خبریں

بنگال میں دیدی کا کھیل اب ختم: مودی

نریندر مودی نے کہا کہ ’دیدی اس بار بھی کہہ رہی ہیں کہ ’کھیلا ہوبے‘۔ بنگال کے عوام یہ بہتر جانتے ہوں گے کہ کس طرح کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ ترنمول کے رہنما مال لوٹ کر مزید مالدار ہوتے جا رہے ہیں‘۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

بانکڑا: وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے بانکڑا میں اتوار کے روز کہا کہ ریاست میں یعنی ممتا بنرجی کا کھیل اب ختم ہو گیا ہے اور ریاست حقیقی تبدیلی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ نریندر مودی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد مختلف مرکزی پروگرام جل جیون مشن، آیوشمان بھارت اور دیگر مرکزی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جن مرکزی پروگراموں کو ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا، تمام گھپلے کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پروگراموں کو نافذ کرنا چاہتی ہے، جبکہ ترنمول گھپلے کو توجہ دیتی ہے۔

Published: undefined

نریندر مودی نے کہا کہ ’دیدی اس بار بھی کہہ رہی ہیں کہ ’کھیلا ہوبے‘۔ بنگال کے عوام یہ بہتر جانتے ہوں گے کہ کس طرح کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ ترنمول کے رہنما مال لوٹ کر مزید مالدار ہوتے جا رہے ہیں‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیدی دو مئی کو چلی جائیں گی۔ اصل تبدیلی ہوگی۔ اصلی تبدیلی یہ یقینی بنائے گی کہ غریبوں تک مرکزی پروگراموں کے پیسے پہنچے۔ مودی نے کہا کہ ’رنگداری، سنڈیکیٹ راج اور بدعنوانی ختم ہو۔ بی جے پی حقیقی تبدیلی لائے گی‘۔ مودی نے کہا کہ ’دیدی! بنگال میں بدعنوانی کا کھیل اب نہیں چلے گا۔ بنگال کے فخر کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔ ریاست میں کٹمنی کا کھیل اب نہیں چلے گا۔ سنڈیکیٹ اور تولابازوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست میں منھ بھرائی کی سیاست نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنواسی کے ساتھ شری رام کا گہرا ناطہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیدی اپنا غصہ مجھ پر اتار رہی ہیں۔ اگر آپ یہی چاہتی ہیں تو مجھ پر غصہ اتار سکتی ہیں اور اپنا پیر میرے سر پر رکھ سکتی ہیں لیکن بنگال اور بنواسی کی ترقی کے ساتھ دھوکہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ترنمول حکومت پر پائپ کے ذریعے عوام کے گھروں تک پانی پہنچانے کے پروگرام میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا۔

Published: undefined

مودی نے الزام عائد کیا کہ مرکز نے بنگال کے لیے سیکڑوں کروڑ روپیے دیئے ہیں لیکن عوام تک مرکز کا پیسہ نہیں پہنچا اور ریاست کے عوام کو بوند بوند پانی کے لیے ترسنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول نے 10 سال کی حکومت میں محض کھوکھلے اعلانات کیے ہیں۔ ترنمول نے کسی بھی اعلان کو زمین کی سطح پر نہیں اتارا ہے۔ جبکہ ممتا بنرجی اپنی ہر تقریر میں کہہ رہی ہیں ’کھیلا ہوبے‘۔ انہوں نے کہا ’اب کھیلا شیش نہ ہوبے، ریاست میں وکاس آمبھ ہوبے‘۔ وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کے 10 سال کی حکومت میں ان کے رہنما مالامال ہو گئے اور عوام بدحال ہو گئے۔ اب دیدی کو جانا ہی چاہیے، جانا ہی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined