قومی خبریں

بنگال میں آج دیدی بمقابلہ مودی! وزیر اعظم کی کولکاتا میں ریلی، ممتا بنرجی کا سلّی گڑی میں مارچ

وزیر اعظم مودی جنوبی بنگال میں بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے سلیگڑی میں پیدل مارچ نکال یر اپنی طاقت کا احساس کرائیں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی گھمسان میں تیزی آ رہی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 291 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی 57 نشستوں کے لئے فہرست جاری کر دی ہے۔

Published: 07 Mar 2021, 11:02 AM IST

امیدواروں کے اعلان کے بعد اہم لیڈران انتخابی تشہیر میں کود پڑے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 7 مارچ کو کولکاتا میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق پی ایم مودی دن کے 2 بجے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جس وقت وزیر اعظم نریندر مودی جنوبی بنگال میں جلسے کر رہے ہوں گے، اسی وقت سی ایم ممتا بنرجی شمالی بنگال کے سلیگڑی میں پدیاترا (پیدل مارچ) نکال کر اپنی طاقت کا احساس کرائیں گی۔

Published: 07 Mar 2021, 11:02 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے وزیر اعظم کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ بی جے پی لیڈران کا دعویٰ ہے کہ اس جلسہ عام میں لاکھوں لوگوں شرکت کریں گے۔ بی جے پی کے بنگال انچارج کیلاش وجے ورگیہ اس وقت کولکاتا میں موجود ہیں، اس کے علاوہ مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت سمیت کئی دیگر متعدد لیڈران بھی کولکاتا پہنچ چکے ہیں۔ بی جے پی نے وزیر اعظم کی ریلی کے لئے 'بریگیڈ چلو' کا نعرہ دیا ہے۔

Published: 07 Mar 2021, 11:02 AM IST

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما کے اسٹار متھن چکرورتی بھی وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شریک ہوں گے۔ دراصل گزشتہ روز کیلاش وجے ورگیہ نے کولکاتا کے بیل گچھیا میں متھن چکرورتی سے ملاقات کی تھی۔ کیلاش وجے ورگیہ نے دیر رات ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی اور کہا ’متھن دا کے ساتھ ان کی طویل بات چیت ہوئی۔ ان کی حب الوطنی اور غریبوں کے تئی محبت کی کہانیاں سن کر دل باغ باغ ہو گیا۔‘‘

Published: 07 Mar 2021, 11:02 AM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو واک اوور دینے کے موڈ میں نہیں ہیں اور وزیر اعظم مودی کی کولکاتا ریلی کے وقت وہ سلیگڑی میں ریلی نکال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔ گھریلو گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف منعقدہ اس ریلی میں خواتین حصہ لیں گی۔

Published: 07 Mar 2021, 11:02 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Mar 2021, 11:02 AM IST