قومی خبریں

کیا وزیر اعلیٰ کیجریوال نے مودی حکومت کے لیے کہا ’اوپر سے نیچے تک اَن پڑھ لوگوں کا جماؤڑا ہے‘

کیجریوال نے مرکز پر بجٹ منظوری میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سبھی افسران مرکزی حکومت سے ڈرے ہوئے ہیں، انھیں وزارت داخلہ سے تین دن کے لیے بجٹ کی فائل روکنے کا حکم ملا تھا۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال تصویر ویڈیو گریب

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بجٹ تنازعہ پر منگل کے روز دہلی اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپر سے نیچے تک اَن پڑھ لوگوں کی جماعت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل خبر چل رہی تھی کہ انفراسٹرکچر سے زیادہ بجٹ اشتہار کا ہے۔ جبکہ انفراسٹرکچر کا بجٹ 20 ہزار کروڑ روپے اور اشتہار کا 550 کروڑ روپے ہے۔ اوپر سے نیچے تک اَن پڑھوں کا جماؤڑا ہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے اپنی تقریر کے دوران مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج دہلی کا بجٹ ایوان میں پیش کیا جانا تھا۔ لیکن مرکز نے اس پر روک لگا دی اور ہم آج (منگل) بجٹ پیش نہیں کر سکے۔ یہ سرف آئینی بحران نہیں ہے، یہ آئین پر حملہ ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف دہلی کا بجٹ مرکز کو بھیجا جا رہا ہے۔ ویسے تو ہم اس روایت پر عمل کرتے ہیں، لیکن پہلی بار اس طرح کی مداخلت سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

کیجریوال نے ایوان میں یہ بات بھی کہی کہ ’’ہمارے پاس اس ایشو پر عدالت جانے کا متبادل تھا، لیکن ہم نے ان کے چار تبصروں کا جواب دیا۔ آخر کار مرکز نے بجٹ کو منظوری دے دی۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعہ نوٹ کیے گئے تبصروں پر کیجریوال نے کہا کہ آئین کے مطابق ایل جی کو کوئی تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ آئین اور سپریم کورٹ کا حکم کہتا ہے کہ تین معاملوں کو چھور کر ایل جی باقی سبھی فائلوں کو منظوری دیں گے، انھیں فائلوں پر لکھنے کا حق نہیں ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے مرکز پر بجٹ منظوری میں تاخیر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سبھی افسران مرکزی حکومت سے ڈرے ہوئے ہیں۔ انھیں وزارت داخلہ سے تین دن کے لیے بجٹ کی فائل روکنے کا حکم ملا ہے۔ ہمارے وزیر نے بار بار فون کیا اور پھر شام چھ بجے فائل بھیج دی گئی۔ یہ صرف انا کو مطمئن کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ کیجریوال نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جہاں گھر، ریاست اور ملک میں لڑائی ہوتی ہے وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو ہم آگے بڑھیں گے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کی تقریر کے بعد ایوان کی کارروائی بدھ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ دہلی کے وزیر مالیات کیلاش گہلوت اب بدھ کے روز بجٹ پیش کریں گے۔ اس درمیان دہلی بی جے پی کے کارگزار صدر ویریندر سچدیوا اور اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بدھوڑی نے ایک جوائنٹ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ کیجریوال پھر قصداً مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں۔

Published: undefined

ویریندر سچدیوا نے کہا کہ ہر سال دہلی حکومت کی بجٹ تجویز عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ سے مرکزی وزارت داخلہ کو منظوری کے لیے بھیجی جاتی ہے اور بجٹ کی تاریخ وزارت کی منظوری کے بعد ہی دی جاتی ہے، لیکن کیجریوال حکومت نے بجٹ کی منظوری کا انتظار نہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان ہی کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران دہلی بی جے پی کے ترجمان ہریش کھرانہ اور پروین شنکر کپور بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined