فائل تصویر آئی اے این ایس
بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی آئی جی) ہرچرن سنگھ بھلر کو پنجاب حکومت نے معطل کر دیا ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ نے ہفتہ کی شب اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کرکے یہ بڑی کارروائی کی۔ بھلر کو سی بی آئی نے 16 اکتوبر کو 8 لاکھ روپے رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی میں سی بی آئی نے بھلر کے گھر سے مبینہ طور پر 7.5 کروڑ روپے نقد اور 2.5 کلو سونا، کروڑوں روپے کی قیمتی گھڑیاں اور مہنگی شراب کے ساتھ برآمد کیا تھا۔
Published: undefined
ہرچرن سنگھ بھلر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے معاون کرشنا کی مدد سے رینج کے اضلاع سے وصولی کرتے تھے۔ سی بی آئی کو موصول ہونے والی ایک شکایت کے بعد چھاپے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ فی الحال اس سنسنی خیز معاملے نے پنجاب پولیس میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی کی جڑوں کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹس میں 2009 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہرچرن سنگھ بھلر کو آل انڈیا سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز 3(2) کے تحت معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 16 اکتوبر کو ان کی گرفتاری کے 48 گھنٹے بعد اس وقت کی گئی جب وہ سی بی آئی کی حراست میں تھے۔
Published: undefined
سی بی آئی نے 16 اکتوبر کو اسکریپ ڈیلر آکاش بٹہ کی شکایت پر چھاپہ مارا تھا۔ بٹہ نے الزام لگایا تھا کہ ڈی آئی جی بھلر نے 2023 کے ایک معاملے کو نمٹانے کے لیے ان سے 8 لاکھ روپے کی رشوت مانگی تھی، جس کی تصدیق ایک فون کال سے ہوئی ہے۔ سی بی آئی کی چھاپہ مارکارروائی 21 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں 7.5 کروڑ روپے نقد، 2.5 کلو سونا، مختلف اعلیٰ درجے کے لکژری برانڈز کی 26 گھڑیاں، 50 سے زیادہ جائیداد کے دستاویزات، بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز سمیت کاریں، ریوالور اور غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ بھلر کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
آئی پی ایس ہرچرن سنگھ بھلر کو نومبر 2024 میں روپڑ رینج کا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا تھا۔ بھلر پنجاب کے سابق ڈی جی پی مہل سنگھ بھلر کے بیٹے ہیں۔ ان کے بھائی کلدیپ بھلر ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہیں فی الحال سی بی آئی عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined