قومی خبریں

راوی ندی میں زبردست طغیانی، دھوسی پشتہ ٹوٹا، کرتار پور صاحب گرودوارے میں 10 فٹ پانی بھرا

دھوسی پشتہ ٹوٹنے سے پوری زرعی زمین زیر آب ہے۔ سرحدی علاقے کے کئی گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔ ہند-پاک سرحد کے پاس واقع گرودوارہ کرتار پور کوریڈور کھلنے کے بعد پہلی بار سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

پنجاب میں کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں بھی بارش سے حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ گرداس پور ضلع کے سرحدی علاقوں میں کل دیر رات راوی ندی کا بہاؤ تیز ہو گیا۔ اس سے ڈیرہ بابا نانک میں بین الاقوامی سرحد پر شری کرتار پور کوریڈور درشن استھل دھوسی پشتہ ٹوٹ گیا۔

Published: undefined

پاکستان کی سرحد پر بنے کرتارپور کوریڈور کے پُل کے نیچے پانی تیز دھارا میں بہہ رہا تھا۔ آس پاس کے کئی گاؤں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ دھوسی پشتہ ٹوٹنے سے پوری زرعی زمین بھی زیر آب ہو گئی ہے۔ یہاں رات میں کئی گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے اور ڈیرہ بابا نانک شہر بھی سیلاب کی زد میں ہے۔ لوگ انتظامیہ سے مدد کی گہار لگا رہے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں بھی سیلاب-بارش سے حالات کافی خراب ہیں۔ وہاں کا پانی ہندوستانی سرحد میں داخل ہو رہا ہے جو حالات کو مزید تباہ کن بنا رہا ہے۔ سرحد کے قریبی گاؤں میں حالات زیادہ خراب ہیں۔ کرتار پور بھی پاکستانی سرحد سے لگا ہوا ہے۔ یہاں سیلاب کا پانی سرحد پر لگی کنٹیلی تاروں کو ڈبو رہا ہے۔ اگر بارش نہیں رکی اور آبی سطح اسی طرح بڑھتی رہی تو کوریڈور کے بھی پانے میں ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

سیلاب سے کرتا پور صاحب گرودواہ احاطہ میں پانی بھرا ہوا ہے۔ یہ گرودوارہ سکھوں کے پہلے گرو گرونانک دیو جی کی آخری آرام گاہ ہے۔ گرودوارے میں 5 سے 7 فٹ تک پانی بھر گیا ہے لیکن گرو گرنتھ صاحب محفوظ ہے۔ ہند-پاک سرحد کے پاس واقع یہ گرودوارہ کرتار پور کوریڈور کھلنے کے بعد پہلی بار سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ کوریڈور حال میں ہندوستان کی طرف سے بند ہے۔ سرحد پر تحفظ کے لیے بی ایس ایف کے جوان ڈٹے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

دراصل ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں ستلج، ویاس اور راوی ندیوں اور موسمی نالوں میں شدید بارش کے بعد آبی سطح بڑھنے سے پنجاب میں سیلاب کی حالت سنگین ہو گئی ہے۔ ندیوں کے کنارے بڑے پیمانے پر زرعی زمین اور گاؤں زیر آب ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر گاؤں پٹھان کوٹ، گرداس پور، فاجلکا، کپور تھلہ، ترن تارن، فیروز پور اور ہوشیار پور اضلاع ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined