دیویندر یادو / تصویر آئی این سی
نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی تک نالوں سے گاد نکالنے کا دعویٰ بالکل جھوٹا اور کھوکھلا ہے کیونکہ زمینی سطح پر کوئی بھی کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے کی بے وقت بارش نے دہلی کو ڈبو دیا، جس کے بعد بی جے پی کی دہلی حکومت کے پی ڈبلیو ڈی وزیر پرویش ورما کے دعوے محض بیان بازی ثابت ہو رہے ہیں۔
دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قیام کے تین ماہ بعد بھی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ان کے وزراء صرف وعدے کر رہے ہیں لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ نالوں کی صفائی ہوئی، نہ گاد نکالی گئی اور نہ ہی سڑکوں پر جمع پانی کے نکاس کا کوئی بندوبست کیا گیا، جس کے سبب ایک معمولی بارش نے دہلی کو پانی پانی کر دیا۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ نے صرف متمول علاقوں جیسے مَجنوں کا ٹیلا اور گالف لنک کا دورہ کیا، جب کہ دہلی کے پسماندہ علاقوں جیسے مشرقی، مغربی، شمالی، شمال مشرقی اور جنوبی دہلی کی جے جے کالونیوں میں عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت تین ماہ میں ہی ناکام ثابت ہو چکی ہے۔
دیویندر یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی میں پھیلا بدعنوانی کا کلچر دہلی میونسپل کارپوریشن کو بھی کھوکھلا کر چکا ہے۔ ان کے مطابق دہلی میں ٹرپل انجن حکومت ہونے کے باوجود ترقی صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ نالوں کی صفائی ہو یا سڑکوں کی مرمت، ہر کام کا اعلان تو ہو رہا ہے، مگر حقیقت میں کچھ نہیں ہو رہا۔
Published: undefined
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بی جے پی جانتی تھی کہ پچھلے 11 سال سے دہلی مانسون میں پانی بھراؤ کا شکار رہی ہے، تو حکومت میں آنے کے بعد اس نے صفائی اور گاد نکالنے کا کام کیوں شروع نہیں کیا؟ اب جب عوام متاثر ہو چکی ہے تو وزیر اعلیٰ اور وزیر صرف تاریخوں کا اعلان کر رہے ہیں۔
دیویندر یادو نے یاد دلایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں، خاص طور پر شیلا دکشت کی قیادت میں، مئی کے وسط تک تمام نالوں سے گاد نکالنے کا کام مکمل ہو جاتا تھا اور دہلی کو کبھی پانی بھرنے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
Published: undefined
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر بی جے پی حکومت نے کام نہ کیا تو عام آدمی پارٹی کے دور کی ناکامی کی طرح یہ حکومت بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش ورما کے دعوے اور دھمکیاں بھی کھوکھلی نکلیں کیونکہ بارش کے بعد کسی بھی افسر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined