
فائل تصویر آئی اے این ایس
دہلی پردیش کانگریس نے بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت پر 'جہاں جھگی وہیں مکان' کے وعدے کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے منگل کے روز کہا کہ جھگی بستیوں کو منہدم کرنے کے بعد اب حکومت باقی بچی بستیوں میں عوامی سہولت کمپلیکس، نئے بیت الخلاء اور گلیوں کو پختہ کرنے کے لیے 327 کروڑ روپے کی اسکیموں کی منظوری کا جھانسہ دے کر جھگی باشندوں کو دہلی کی ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے بجائے آخری صف میں ہی کھڑا رکھنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
دہلی کانگریس کے صدر نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی وزیر اعلیٰ جھگی بستیوں پر دھڑا دھڑ بلڈوزر چلا رہی ہیں، لیکن گزشتہ 11 مہینوں میں اجاڑی گئی جھگیوں کے غریب خاندانوں میں سے کتنے لوگوں کو متبادل رہائش یا فلیٹ دیے گئے، اس کا کوئی واضح اعداد و شمار حکومت کے پاس موجود نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر مستقبل میں جھگی باشندوں کو منتقل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو پہلے نئے رہائشی مقامات پر روزگار، ٹرانسپورٹ، پانی، بجلی، سیور، اسکول اور اسپتال جیسی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
Published: undefined
انہوں نے جھگی بستیوں کی خستہ حال صفائی نظام پر بھی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اگست میں شروع کی گئی صفائی مہم چار پانچ مہینے گزرنے کے باوجود جھگی علاقوں میں کوئی ٹھوس تبدیلی نہیں لا سکی ہے۔ بارش کے دوران پانی بھر جانے اور کچرے کے ڈھیر مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کِراڑی کے شرما انکلیو میں جمع کچرا اور تین سے چار فٹ پانی حکومت کی بدانتظامی کی واضح مثال ہے۔اٹل کینٹین، آیوشمان آروگیہ مندر اور دیگر اسکیموں کے حوالے سے مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی جھگی باشندوں کے ساتھ جذباتی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 45 سے 50 اٹل کینٹینوں کے ذریعے 675 سے زیادہ جھگی بستیوں میں رہنے والے 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی ضروریات کیسے پوری کی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined