ہریانہ حکومت نے عصمت دری معاملے میں سزا یافتہ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ بابا گرمیت رام رحیم سنگھ پر ایک بار پھر مہربانی دکھائی ہے۔ گرمیت کو 30 دنوں کی فرلو پر جیل سے باہر آنے کی اجازت ملی ہے۔ اسے سوناریا جیل سے حفاظت کے پختہ انتظامات میں سرسا واقع ڈیرا ہیڈکوارٹر کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ رام رحیم کی رہائی کی خبر سامنے آتے ہی چپے چپے پر پولیس فورس تعینات ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق بابا رام رحیم بدھ کی صبح سوناریا جیل سے باہر آیا اور اسے لے جانے کے لیے ہنی پریت وہاں موجود تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 اپریل کو ڈیر سچا سودا کا یوم تاسیس ہے اور ایسے میں ڈیرے میں بڑے پروگرام کے انعقاد کا امکان ہے۔
Published: undefined
معلوم ہو کہ گرمیت رام رحیم عصمت دری اور قتل معاملے میں سزا کاٹ رہا ہے۔ پہلے بھی ہریانہ حکومت اسے کئی بار راحت دیتے ہوئے جیل سے باہر جانے کا موقع دے چکی ہے۔ کئی اہم انتخابات سے پہلے اس کی رہائی کو لے کر سوال بھی اٹھتے رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بابا رام رحیم کی بار بار ہونے والی جیل سے رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کی گئی تھی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر سماعت سے انکار کر دیا تھا۔ یہ عرضی شیرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے داخل کی تھی جس میں رام رحیم کو بار بار پیرول دیے جانے کے ہریانہ حکومت کے فیصلے پر اعتراض ظاہر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اس معاملے میں سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے کہا تھا کہ یہ وسیع تر عوامی مفاد کے معاملے کو اٹھانے کے بجائے صرف ایک شخص کے خلاف ہے۔ ایس جی پی سی نے اس سے پہلے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا بھی رخ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined