قومی خبریں

ہندوستانی عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع، دہلی سے 400 عازمین روانہ

امسال دہلی سے تقریباً 19ہزار عازمین 48 پروازوں سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہوں گے اور روانگی کا یہ سلسلہ 14 جولائی سے 28 جولائی تک جاری رہے گا۔

تصاویر قومی آواز (بائیں)
تصاویر قومی آواز (بائیں) 

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2018 کے لئے ہندوستانی عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج (14 جولائی) سے شروع ہوگیا ہے۔ روانگی کے پہلے مرحلے میں دہلی اور دیگر 6 ریاستوں (اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں و کشمیر) سے عازمین حج کی روانگی ہوگی۔ دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ٹرمنل-2 کو امبارکیشن پوائنٹ بنایا گیا ہے جو ملک کا سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے۔

Published: 14 Jul 2018, 9:59 AM IST

دہلی میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اور دہلی کے غذا و ترسیل کے وزیر عمران حسین 400 عازمین کی روانگی کے وقت موجود رہے۔ روانہ ہوتے وقت عازمین سے ملک کی خوش حالی اور بھائی چارے کی دعا کرنے کی درخواست کی گئی۔ دہلی حج کمیٹی کے سپرنٹنڈنٹ محسن کے مطابق اس سال دہلی سے تقریباً 19 ہزار عازمین 48 پروازوں سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔ روانگی کا یہ سلسلہ 14 جولائی سے 28 جولائی تک جاری رہے گا۔

Published: 14 Jul 2018, 9:59 AM IST

اترپردیش سے 14 جولائی کو حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہونے والے عازمین حج لکھنؤ کے سروجنی نگر میں واقع حج ہاؤس پہنچ چکے ہیں یہاں سے عازمین حج کا پہلہ قافلہ روانہ ہوگا۔ لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ دوپہر جبکہ دوسرا قافلہ رات کو روانہ ہوگا۔ لکھنؤ میں اترپردیش کے اقلیتی امور کے وزیر لکشمی نارائن چودھری عازمین حج کو سبز پرچم دکھا کر روانہ کریں گے۔

حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہونے سے قبل تمام عازمین حج کواپنی آمد درج کرانی ہوتی ہے۔ اس مرتبہ حج کمیٹی نے عازمین حج کو آن لائن طریقہ سے آمد درج کرانے کی بھی سہولت فراہم کی ہے، جس سے انہیں کافی راحت ہوئی۔

Published: 14 Jul 2018, 9:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Jul 2018, 9:59 AM IST