قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں شدید دھند! آئی جی آئی ایئرپورٹ پر حد نگاہ صفر، 200 پروازیں اور درجنوں ٹرینیں تاخیر کا شکار

دہلی-این سی آر میں شدید سردی اور گھنے کہرے کی وجہ سے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر حد نگاہ صفر ہو گئی، 200 پروازیں اور درجنوں ٹرینیں متاثر۔ شہریوں کو سفر سے پہلے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>دھند کا&nbsp;اثر / آئی اے این ایس</p></div>

دھند کا اثر / آئی اے این ایس

 
IANS

دہلی اور این سی آر میں سردی کی شدت کے ساتھ گھنے کہرے نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ہفتے کی صبح حد نگاہ (ویزیبلٹی) صفر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 150 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ صبح 8:30 بجے تک ایئرپورٹ پر یہی صورتحال برقرار رہی، حالانکہ کچھ علاقوں میں ویزیبلٹی میں بہتری آئی اور 100 سے 250 میٹر تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

ہوائی کمپنیوں نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے اور کہا ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کریں۔ انڈیگو اور ایئر انڈیا سمیت کئی فضائی کمپنیوں نے مسافروں کو اطلاع دی ہے کہ شدید کہرے کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں پروازوں کے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

ایئرپورٹ حکام نے بھی کہرے کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کر کے پرواز کی معلومات حاصل کریں۔

کہرے نے دہلی اور شمالی ہندوستان کی سڑکوں پر ٹریفک کو سست کر دیا ہے۔ دھند اتنی گھنی ہے کہ دن کے وقت بھی گاڑیوں کی لائٹس آن کرنی پڑ رہی ہیں، مگر اس کے باوجود آگے دیکھنا مشکل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ دہلی آنے والی کئی اہم ٹرینیں کئی گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ وارانسی-دہلی وندے بھارت ایکسپریس تین گھنٹے، جبکہ شرم شکتی ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ شمالی ہندوستان سے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی لیٹ ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined