قومی خبریں

دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں شدید کہرے کا راج، ٹرینیں لیٹ، موسم کا مزید بگاڑ متوقع

دہلی میں شدید کہرے نے زندگی متاثر کر دی۔ ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، پروازوں پر ممکنہ اثرات۔ موسم مزید سرد اور بارش کا امکان۔ شمالی ہندوستان میں بگڑتے موسم کی وارننگ جاری

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید کہرا&nbsp;</p></div>

دہلی میں شدید کہرا 

 
IANS

نئی دہلی: سال کا تیسرا دن دہلی اور شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں شدید کہرے کے ساتھ شروع ہوا۔ آج دہلی میں سیزن کا سب سے زیادہ کہرا دیکھا گیا، جس سے سڑکوں، درختوں اور دیگر مناظر کا نظارہ ممکن نہیں رہا۔ ہائی ویز پر کوہرے کی شدت زیادہ ہے، جبکہ رہائشی علاقوں میں کہرا نسبتاً کم ہے۔

Published: undefined

کہرے کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار کم ہو گئی ہے اور فلائٹس پر بھی ممکنہ اثرات کا خدشہ ہے۔ دہلی ایئرپورٹ کے مطابق، اگرچہ ویژبیلیٹی بہت کم ہے لیکن فلائٹس اپنے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔ تاہم، مسافروں کو اپنی فلائٹ کے بارے میں ایئرلائن سے رابطہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے دہلی میں آج شدید کہرے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے اور ویک اینڈ پر مغربی ہواؤں کے اثر سے ہلکی بارش کی بھی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ممکن ہے۔

Published: undefined

ہماچل پردیش میں 4 سے 7 جنوری کے درمیان برفباری، جبکہ 5 اور 6 جنوری کو شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں 5 جنوری کو بھاری برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی سمیت شمالی میدانوں میں 4 سے 6 جنوری تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

موسمی حالات پر نظر رکھنے والی ایک پرائیویٹ ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، آج مغربی ہمالیائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں شدید کہرا رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined