قومی خبریں

کولکاتا میں لگے ’امت شاہ گو بیک‘ کے نعرے، کالے جھنڈوں کے ساتھ زبردست مظاہرہ

ریاستی پولیس انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ایئر پورٹ کے باہر ان کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات بھی کر رکھے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈوں کے ساتھ کالے غبارے بھی اٹھا رکھے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیر داخلہ امت شاہ کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ شہر میں کالے جھنڈے لے کر متعدد تنظیموں کے لوگ سڑکوں پر اترے ہیں۔ مظاہرین میں بڑی تعداد کانگریس کی ہے جبکہ اس میں اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا اور بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ دم دم ائیرپورٹ سے کچھ کلو میٹر کے فاصلے پر کانگریس کارکنوں اور بائیں بازو کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پوسٹر بینر اٹھا رکھے تھے اور ’امت شاہ گو بیک‘ کے نعرے لگا رہے۔

Published: 01 Mar 2020, 3:11 PM IST

ریاستی پولیس انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ایئر پورٹ کے باہر ان کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات بھی کر رکھے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈوں کے ساتھ کالے غبارے بھی اٹھا رکھے تھے۔ این آئی وائی ایل نے امت شاہ کے دورہ کی مخالفت میں کالے جھنڈے لہرائے اور ’امت شاہ گو بیک‘ کے نعرے لگائے۔

Published: 01 Mar 2020, 3:11 PM IST

مظاہرہ کے درمیان ہی امت شاہ کولکاتا پہنچے۔ وزیر داخلہ امت شاہ کا مظاہرین سے سامنا نہ ہو اس کے لئے بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سخت سیکورٹی کے درمیان امت شاہ ایئر پورٹ سے سڑک کے ذریعے روانہ ہوئے۔ وزیر داخلہ نے راجرہاٹ میں نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 29 خصوصی کمپوزٹ گروپ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

Published: 01 Mar 2020, 3:11 PM IST

واضح رہے کہ بی جے پی سی اے اے کی حمایت میں ملک کے مختلف مقامات پر عوامی جلسوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں کولکاتا بھی آج ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ اسی میں حصہ لینے کے لئے کولکاتا کے مینار میدان پہنچے اور جلسہ عام سے خطاب کیا۔

Published: 01 Mar 2020, 3:11 PM IST

امت شاہ کے ساتھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ جلسہ عام کے علاوہ بھی امت شاہ کئی تقاریب میں حصہ لیں گے۔ آئندہ بلدیہ انتخابات کے حوالہ سے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ریاستی قیادت کے ساتھ ایک بند کمرے میں اجلاس کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد شاہ بلدیہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کریں گے۔

Published: 01 Mar 2020, 3:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Mar 2020, 3:11 PM IST