قومی خبریں

دہلی کے کالکاجی میں جھگی بستی پر انہدامی کارروائی شروع، 1200 گھروں پر چلیں گے بلڈوزر

احتجاج کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے موقع پر کثیر تعداد میں سلامتی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ڈی اے کی طرف سے کالکاجی میں تین دنوں کے اندر جھگی جھونپڑیوں کو خالی کرنے کا نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

ویڈیو گریب ’ایکس‘

 

دہلی کے کالکاجی میں نوٹس کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی آج (بدھ) صبح سویرے بلڈوزر کارروائی شروع ہو گئی۔ ہائی کورٹ سے منظوری ملنے کے بعد کالکاجی بے زمین کیمپ کی جھگی بستی میں 1200 گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے موقع پر کثیر تعداد میں سلامتی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ساتھ ہی نیم فوجی دستوں کے جوان بھی موقع پر موجود ہیں۔ ڈی ڈی اے کی طرف سے یہاں تین دنوں کے اندر جھگی جھونپڑیوں کو خالی کرنے کا نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

دہلی کے کالکاجی علاقے میں موجود بے زمین کیمپ میں بڑی تعداد میں جھگیاں ہیں۔ الزام ہے کہ یہاں بہت سی جھگیوں کو ڈی ڈی اے کی زمین پر تجاوزات کرکے بنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں توڑنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ڈی ڈی اے کی طرف سے تین دنوں کی مہلت دیتے ہوئے نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 10 جون تک جھگیوں کو خالی کر دیا جائے، اس کے بعد توڑ پھوڑ کا کام شروع ہوگا۔

Published: undefined

بدھ کی صبح قریب 5 بجے ہی نصف درجن بلڈوزر ایکشن میں نظر آئے۔ بھاری پولیس فورس کے ساتھ پہنچی ٹیموں نے جھگیوں اور پختہ مکانوں کو توڑنا شروع کر دیا۔ زیادہ تر لوگ جھگیوں سے اپنا سامان نکال چکے تھے تو بہت سے لوگ بلڈوزر پہنچنے کے بعد سامان سمیٹتے ہوئے نظر آئے۔

Published: undefined

وہیں بلڈوزر کارروائی کو لے کر نوٹس چسپاں کیے جانے کے بعد یہاں سیاست تیز ہو گئی تھی۔ ایک دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ آتشی مرلینا کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بلڈوزر کارروائی کی شروعات کے بعد آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو یاد دلایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ مکان دیے بغیر جھگیوں کو نہیں توڑا جائے گا۔

Published: undefined

آتشی نے لکھا، ’’صبح صبح 5 بجے سے بے زمین کیمپ میں بی جے پی کا بلڈزور چلنا شروع ہو گیا۔ ریکھا گپتا جی آپ نے تو تین دن پہلے کہا تھا کہ ایک بھی جھگی کو توڑا نہیں جائے گا۔ تو پھر بے زمین کیمپ پر بلڈوزر کیوں چل رہا ہے؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined