قومی خبریں

الیکٹورل بانڈ: کارپوریٹ اور سیاسی لیڈران کے درمیان سانٹھ گانٹھ کی ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں عرضی داخل

عرضی میں افسران کو شیل کمپنیوں اور خسارے میں چل رہی کمپنیوں کی طرف سے مختلف سیاسی پارٹیوں کو ملنے والی فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کے بعد لوگوں کے ذہن میں کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں اور کئی کمپنیاں تو کٹہرے میں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس درمیان کارپوریٹ اور سیاسی لیڈران کے درمیان سانٹھ گانٹھ سے متعلق ایس آئی ٹی جانچ کرانے کا مطالبہ کرتی ہوئی ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں الیکٹورل بانڈس سے متعلق کارپوریٹس اور سیاسی پارٹیوں کے درمیان یکسر تعلقات کی مبینہ مثالوں کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کا حکم دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ میں داخل اس عرضی میں افسران کو شیل کمپنیوں اور خسارہ میں چل رہی کمپنیوں کی جانب سے مختلف سیاسی پارٹیوں کو ملنے والی فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ کا حکم دینے سے متعلق مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ الیکٹورل بانڈ ڈاٹا کے ذریعہ جن باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے، ان کی تفصیلی جانچ کرائی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی اس عرضی میں کہا گیا ہے کہ اگر جانچ میں یہ پتہ چلے کہ کمپنیوں کی طرف سے سیاسی پارٹیوں کو دی گئی رقم جرم کے ذریعہ حاصل کی گئی ہے تو اسے مختلف پارٹیوں سے وصولی کی ہدایت بھی افسران کو دی جانی چاہیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد ایس بی آئی نے الیکٹورل بانڈس سے متعلق جو ڈاٹا جاری کیا ہے، اس سے ظاہر ہوا ہے کہ سب سے زیادہ چندہ بی جے پی کو حاصل ہوا ہے۔ لیکن تشویش کا اظہار اس بات پر نہیں ہوا ہے کہ بی جے پی کو چندہ زیادہ ملا ہے، بلکہ سوال اس بات کو لے کر اٹھ رہے ہیں کہ کئی کمپنیوں پر ای ڈی یا سی بی آئی جیسی سرکاری ایجنسیوں کی کارروائی ہوئی اور اس کے بعد متعلقہ کمپنی نے الیکٹورل بانڈ سے چندہ دیا، پھر اس کمپنی پر کارروائی بند ہو گئی۔ ایسی کئی میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اپنے خلاف کارروائی سے بچنے کے لیے کسی کمپنی نے برسراقتدار پارٹی کو چندہ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس اور اس کے لیڈران الیکٹورل بانڈ کو بی جے پی کی ’ہفتہ وصولی‘ قرار دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ