
دہلی میٹرو / آئی اے این ایس
دہلی کی لائف لائن کہی جانے والی میٹرو تقریباً ہر روز نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ اسی کڑی میں ڈی ایم آر سی نے بتایا ہے کہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے سال 2025 کے دوران 235.8 کروڑ مسافروں کے سفر کا ریکارڈ درج کر کے ایک نیا سنگِ میل قائم کیا ہے۔ یہ اوسطاً 64.60 لاکھ روزآنہ سفر کے برابر ہے۔ یہ اندازہ 2024 کے 223.5 کروڑ سے بھی کا فی زیادہ ہے۔
Published: undefined
ڈی ایم آر سی کی جانب سے اتوار کو دی گئی تفصیل کے مطابق ہندوستان میں میٹرو کے ذریعے روزانہ ہونے والے تقریباً 1.15 کروڑ مسافروں کے سفر میں سے صرف دہلی میٹرو کا حصہ 55 فیصد سے زیادہ ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی- این سی آر خطے میں میٹرو نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 416 کلو میٹر ہے جس میں 303 اسٹیشن شامل ہیں۔ دہلی میٹرو روزانہ 343 ٹرینوں کے ذریعے تقریباً 4,508 چکر لگاتی ہے اور مجموعی طور پر تقریباً 1.40 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ اس کی وقت کی پابندی کی شرح 99.9 فیصد ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کے قابلِ اعتماد ترین سسٹم میں شمار کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
ڈی ایم آر سی کے مطابق مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ سال 2024 میں مجموعی طور پر 223.5 کروڑ مسافروں نے میٹرو میں سفر کیا تھا جس کا یومیہ اوسط 62.39 لاکھ تھا جبکہ سال 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 235.8 کروڑ ہو گئی جس کا یومیہ اوسط 64.60 لاکھ رہا۔ اس دوران ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کے سفر کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ 18 نومبر 2024 کو 78.67 لاکھ مسافروں کے مقابلے میں 8 اگست 2025 کو ریکارڈ 81.87 لاکھ سے زٓئد افراد نے میٹرو میں سفر کیا۔ یہ اضافہ کووڈ کے بعد میٹرو پر مسافروں کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
تکنیکی اعتبار سے دہلی میٹرو دنیا کے سب سے بڑے ڈرائیور کے بغیر چلنے والے میٹرو سسٹم میں سے ایک ہے ۔ پنک لائن (71.55 کلو میٹر) اور میجنٹا لائن (49.19 کلو میٹر) پر اس وقت 80 ٹرینیں بغیر ڈرائیورچل رہی ہیں۔ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چوتھے مرحلے کے ترجیحی کوریڈورز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ آئندہ آپریشن کے لیے 52 نئی ٹرینیں خریدی جا رہی ہیں جن میں سے 18 ٹرینیں پہلے ہی موصول ہو چکی ہیں۔
Published: undefined
دہلی میٹرو نے نہ صرف سفر کے وقت میں کمی کی ہے بلکہ سڑکوں پر ٹریفک جام کم کرنے اور ماحول دوست نقل و حمل کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک گیر سطح پر ہندوستان کا میٹرو نیٹ ورک 26-2025 میں 1 ہزار 143 کلومیٹر سے زیادہ ہوچکا ہے۔ جو 26 شہروں میں پھیلا ہے۔ یہاں روزآنہ اوسطاً 1.15 کروڑ مسافروں کا سفر ہوتا ہے جس میں دہلی میٹرو کا حصہ 55 فیصد سے زیادہ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined