قومی خبریں

گھٹنے لگا دہلی کا دم! ہوا کا معیار ’بہت خراب‘، سی پی سی بی نے جاری کیا الرٹ

آئی آئی ٹی ایم یونے کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگلے 10 دنوں میں پی ایم 2.5 کی سطح 8 نومبر کو 378 کے اے کیو آئی تک پہنچ سکتی ہے۔ پی ایم 10 کی سطح 327 تک جائے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر:سوشل میڈیا</p></div>

تصویر:سوشل میڈیا

 

 اکتوبر کا مہینہ ختم ہو چکا ہے اور نومبرمیں بھی قومی راجدھانی کو فضائی آلودگی سے راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (سی آر ای اے) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں دہلی کے لئے 27 دن ایسے رہے جب ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی)’خراب‘ اور’بہت خراب‘ زمروں میں رہا۔ پورے مہینے میں اے کیو آئی صرف چار دن اطمینان بخش زمرے میں رہا۔ اے کیو آئی کی سطح 51 اور 100 کے درمیان ہو تو’اطمینان بخش‘ مانا جاتا ہے۔ پورے مہینے میں ایک دن بھی ’اچھا‘زمرہ (اے کیو آئی 50 سے کم) میں نہیں آیا۔

Published: undefined

اب نومبرکے شروعاتی دنوں میں بھی قومی راجدھانی دہلی اسموگ کی موٹی تہہ میں گرفتار ہے۔ ہوا کا معیار ’انتہائی خراب‘ زمرے میں رہا اور منگل کو یہ ’شدید‘ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق پیر کے روز شام 4 بجے دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 309 ریکارڈ کیا گیا جو لگاتار آلودگی کی بلند سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ براڑی میں ہوا کے معیار کی سطح 400 یعنی سنگین زمرے میں تھی جبکہ وزیر پور میں 390 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ 23 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی’انتہائی خراب‘ زمرہ (300 سے اوپر) میں ریکارڈ ہوا جیسا کہ سی پی سی بی کے ’سمیر‘ ایپ میں دکھایا گیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے لیے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم (اے کیو ای ڈبلیو ایس) نے اطلاع دی ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں شمال مغربی ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم ہوگئیں جس سے آلودگی پھیلانے کی صلاحیت کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اگر وینٹیلیشن انڈیکس 6000 m²/s سے کم ہو اور ہوا کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم ہو تو آلودگی کا پھیلاو مشکل ہو جاتا ہے۔ اے کیو ایس ڈبلیو ایس نے کہا کہ ہوا کا معیار منگل کو بھی’سنگین‘ زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق پی ایم 2.5 کی سطح 155 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر اور پی ایم 10 کی سطح 278 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 0.2 ڈگری زیادہ تھا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 17.9 ڈگری سیلسیس تھا جو معمول سے 1.9 ڈگری زیادہ درج ہوا۔ شام 5.30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 58 فیصد تھی۔

دریں اثناء آئی آئی ٹی ایم پونے کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگلے 10 دنوں میں پی ایم 2.5 کی سطح 8 نومبر کو 378 کے اے کیو آئی تک پہنچ سکتی ہے۔ پی ایم 10 کی سطح 327 تک جائے گی، جب کہ اس دن دہلی کا اوسط پی ایم 2.5 255 رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined