ویڈیو گریب
دسمبر مہینہ میں دہلی-این سی آر باشندوں کو فضائی آلودگی سے کافی راحت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ مسلسل چوتھے دن بدھ کو راجدھانی کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق انڈیا گیٹ علاقے میں صبح 7 بجے کے قریب ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 169 ریکارڈ کیا گیا جسے درمیانی زمرے میں رکھا گیا گیا ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت 13٫05 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔
دہلی کے علاقوں میں ہوا کے معیار کی بات کی جائے تو یہاں آنند وِہار میں اے کیو آئی 250، علی پور میں 198، آیا نگر میں 164، چاندنی چوک میں 187، دوارکا سیکٹر-8 میں 248، آئی ٹی او میں 169، جہانگیر پوری میں 259 درج کیا گیا۔ وہیں غازی آباد کے اندرا پورم میں اے کیو آئی 125، وسندھرا میں 114 اور نوئیڈا سیکٹر-62 میں 158 ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
واضح ہو کہ منگل کو بھی دہلی والوں کو آلودہ ہوا سے راحت رہی۔ اس دن دہلی کا اے کیو آئی 'خراب' زمرے میں 268 درج کیا گیا تھا جو کہ پیر کو 280 تھا یعنی 24 گھنٹے کے اندر اس میں 12 پوائنٹس کی کمی اور سدھار ہوا۔ ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم کے مطابق منگل کو سطحی ہوا ہلکی تھی۔ شام تک ہوا کی رفتار 16 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم تھی جس کے بعد شمال-مشرق سمت سے آنے والی ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہونے کی امید ہے۔
Published: undefined
ویسے دہلی والوں کو گریپ-4 سے فی الحال راحت ملنے کا امکان کم نظر آ رہا ہے کیونکہ پیر کو دہلی کی فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ نے تلخ تبصرہ کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے مرحلہ 4 کے تحت فضائی آلودگی کے خلاف سخت پابندیوں میں نرمی دینے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined