
دہلی میں فضائی آلودگی / آئی اے این ایس
قومی راجدھانی میں سردی بڑھنے کے باوجود فضائی آلودگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ صبح سے ہی آسمان پر اسموگ کی گھنی چادر نظر آرہی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دہلی این سی آر میں ہوا کا معیار آج 350 سے 400 کے اوپر ہے، جو’انتہائی خراب‘ سے ’سنگین‘ ہو گیا ہے۔ فضائی آلودگی کودیکھتے ہوئے دہلی میں گریپ 3 بھی نافذ کر دیا گیا ہے باوجوداس کے کوئی راحت ملتی نظرآرہی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح اور شام کو شدید سردی کا سامنا ہے۔ اس دوران ہلکی دھند اور کہرا نظر آرہا ہے۔
Published: undefined
آلودگی کی بات کریں تو دہلی کا آج بوانا علاقہ سب سے زیادہ آلودہ تھا۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 427 ریکارڈ کیا گیا جو کہ شدید زمرے میں آتا ہے۔ دوسرے نمبر پر وزیر پور ڈپو نے 401 اے کیوآئی ریکارڈ کیا۔ وویک وہار نے 396،آئی ٹی او394، آنند وہار 384، اشوک وہار 392، چاندنی چوک 384، سونیا وہار 380 اور نجف گڑھ میں اے کیوآئی 324 سطح ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں اب بھی اے کیوآئی 400 سے اوپر ہے۔ اگرچہ کچھ علاقوں میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئی ہے، لیکن یہ اب بھی انتہائی خراب سے سنیگن زمرے میں ہے۔ آنے والے دنوں میں سردیوں کے موسم میں شدت آنے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
فضائی آلودگی کی وجہ سے قومی راجدھانی گیس چیمبر میں تبدیل ہو رہی ہے جس میں سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ سانس کے مریضوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں میڈانتا اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر نریش تریہن نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہئے۔
Published: undefined
آلودگی کی وجہ سے دہلی میں گریپ-3 نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ہوا کا معیار اب بھی بہتر نہیں ہو رہاہے۔ دہلی حکومت نے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کو ہائبرڈ موڈ پر رکھا گیا ہے اور لوگوں کو گھر سے ہی کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined