قومی خبریں

دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستیں گھنے کہرے کی لپیٹ میں، آئی جی آئی ایئرپورٹ پر زیرو ویزیبلٹی، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں بارش کے بعد کہرے کا دور لوٹ آیا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر صبح زیرو ویزیبلٹی دیکھی گئی، جس سے پروازیں متاثر ہوئیں۔ آئندہ دنوں میں مزید بادل اور کہر کا امکان ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید دھند / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں شدید دھند / قومی آواز / وپن

 

شمالی ہندوستان کے کئی علاقے بارش کے بعد شدید سردی اور گھنے کہرے کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ دہلی سمیت کئی شہروں میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج صبح پانچ بجے زیرو ویزیبلٹی (صفر حد نگاہ) دیکھی گئی، جس کے باعث متعدد پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح ساڑھے سات بجے کے بعد منظر نامے میں کچھ بہتری آئی، اور ویزیبلٹی پچاس میٹر تک پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اور راجستھان میں شدید کہرے کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری اور زیادہ سے زیادہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تیز سرد ہوائیں بھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دہلی کے علاوہ، پنجاب، ہریانہ، اور راجستھان کے بیشتر علاقے بھی گھنے کہرے سے متاثر ہیں۔ اتر پردیش، شمالی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اور چھتیس گڑھ میں بھی کہر کا اثر محسوس کیا جا رہا ہے۔ شمالی بنگال اور مہاراشٹر کے کچھ حصے بھی بادلوں کی لپیٹ میں ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ، سکائی میٹ کے مطابق، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، اور ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ان مقامات پر سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے، جبکہ شمالی پنجاب اور مغربی اتر پردیش میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

موسم کی صورت حال آئندہ تین دنوں میں مزید تبدیل ہو سکتی ہے، اور شمالی و شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت دو سے تین ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں کولڈ ڈے کی صورتحال بھی ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، شمال مشرقی ہندوستان کے علاقوں میں پالا پڑنے کی توقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined